بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اللہ کے نام (اسی کی مدد) سے جورحمٰن اور رحیم ہے، میں اس کا م کا آغاز کر ر ہا ہوں۔
اِقْتَرَبَتِ السَّاعَۃُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ۱
قیامت کی گھڑی قریب آگئی اور چاند پھٹ گیا۔
بوقت واقعہ نبیﷺ منیٰ میں تشریف فرما تھے۔ آپ نے لوگوں سے فرمایا: دیکھو اورگواہ رہو کفار نے کہا کہ: محمدﷺ نے ہم پر جادو کردیا اس لئے ہماری آنکھیں دھوکا کھاگئی ہیں ورنہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے بعض نے کہا کہ: محمدﷺ مقامی لوگوں پرتوجادو کرسکتے ہیں باہر کے لوگوں پرنہیں کرسکتے باہر سے جب لوگ آئیں گے توپوچھ لیں گے کہ فلاں رات ایسا واقعہ کیا انہوں نے بھی دیکھا ہے ؟ جب لوگ باہر سے آئے توانہوں نے بھی شہادت دی کہ اس عجیب وغریب واقعہ کووہ بھی دیکھ چکے ہیں۔
وہ قصے جو عوام میں مشہور ہیں کہ لوگوں کے مطالبہ پرآپ نے انگلی کے اشارے سے چاند کے دوٹکڑے کردیئے اور ایک ٹکڑا آپ کے گریباں میں داخل ہوکر آستین سے نکل گا، صحیح نہیں ہیں۔
وَاِنْ يَّرَوْا اٰيَۃً يُّعْرِضُوْا وَيَقُوْلُوْا سِحْرٌ مُّسْتَمِرٌّ۲
وَكَذَّبُوْا وَاتَّبَعُوْٓا اَہْوَاۗءَہُمْ
اور اگر (کافر) کوئی نشانی یا معجزہ دیکھتے ہیں تومنہ پھیرلیتے ہیں اور کہتے ہیں یہ تو بڑا ہی قوی جادوگر ہے۔(بڑی ہی مہارت سے دکھایا گیا ہے)
اورانہوں نے (اس کوبھی) جھٹلایا اور اپنی خواہشات نفس ہی کی پیروی کی۔
وَكُلُّ اَمْرٍ مُّسْتَقِرٌّ۳
اور ہرمعاملہ کا ایک انجام مقرر ہے۔
حق پرست اپنی حق پرستی کا اورباطل پرست اپنی باطل پرستی کا انجام ایک روز دیکھ لیں گے۔
وَلَقَدْ جَاۗءَہُمْ مِّنَ الْاَنْۢبَاۗءِ مَا فِيْہِ مُزْدَجَرٌ۴ۙ
حِكْمَۃٌۢ بَالِغَۃٌ فَمَا تُغْنِ النُّذُرُ۵ۙ
اور ان کے پاس (گزری ہوئی قوموں کے) وہ واقعات آچکے ہیں جن میں سرکشی سے باز رہنے کے لئے کافی سامان عبرت تھے۔
اور ایسی حکمت جو نصیحت کے مقصد کو پورا کرتی ہے۔
یعنی اس سے ان میں خوف آخرت پیدا ہوسکتا تھا لیکن یہ تنبیہات بھی خوف دلانے والی چیزیں ان پر کارگر نہیں ہوئیں۔
فَتَوَلَّ عَنْہُمْ۰ۘ
تو (ائے نبیﷺ) آپ بھی ان سے اپنا رخ پھیر لیجئے (یعنی انھیں ان کے حال پر چھوڑدیجئے، ان کے لئے اپنا وقت ضائع نہ کیجئے)
يَوْمَ يَدْعُ الدَّاعِ اِلٰى شَيْءٍ نُّكُرٍ۶ۙ
خُشَّعًا اَبْصَارُہُمْ يَخْرُجُوْنَ
مِنَ الْاَجْدَاثِ
كَاَنَّہُمْ جَرَادٌ مُّنْتَشِرٌ۷ۙ
جس دن ایک بلانے والا فرشتہ انھیں ایک نہایت ہی ناگوار چیز (قیامت کی ہولناکیوں) کی طرف بلائے گا۔
(اس وقت) ذلت وندامت کے مارے ان کی نگاہیں سہمی ہوئی ہوں گی اور وہ اپنی قبروں سے اس طرح نکلیں گے
گویا کہ وہ بکھری ہوئی (پریشان حال) ٹڈیاں ہیں۔
مُّہْطِعِيْنَ اِلَى الدَّاعِ۰ۭ
يَقُوْلُ الْكٰفِرُوْنَ ھٰذَا يَوْمٌ عَسِرٌ۸
كَذَّبَتْ قَبْلَہُمْ قَوْمُ نُوْحٍ فَكَذَّبُوْا عَبْدَنَا وَقَالُوْا مَجْنُوْنٌ وَّازْدُجِرَ۹
پکارنے والے کی طرف دوڑے جارہے ہوں گے۔ (اس وقت) کافر کہیں گے یہ توبڑا ہی سخت اورکٹھن دن ہے (اہل ایمان پر وہ دن سخت نہیں ہوگا)
ان سے پہلے نوحؑ کی قوم نے بھی تکذیب کی تھی اورانہوں نے ہمارے بندہ (نوحؑ) کوجھوٹا قرار دیا اور کہا کہ
یہ دیوانہ ہے چنانچہ وہ بری طرح جھڑکا گیا۔
فرائض رسالت انجام دینے سے نہ صرف روک دینے کی کوشش کی گئی بلکہ ان کو دھتکارا بھی گیا۔
فَدَعَا رَبَّہٗٓ اَنِّىْ مَغْلُوْبٌ فَانْتَصِرْ۱۰
فَفَتَحْنَآ اَبْوَابَ السَّمَاۗءِ بِمَاۗءٍ مُّنْہَمِرٍ۱۱ۡۖ
تب نوحؑ نے اپنے رب کوپکارا کہ میں (اہل باطل کے ہنگاموں سے) مغلوب ہوا جاتا ہوں، اب آپ میری مدد فرمائیے۔
پس ہم نے موسلادھاربارش کے لئے آسمان کے دروازے کھول دیئے (تاکہ دن رات یکساں پانی برستا رہے)
وَّفَجَّــرْنَا الْاَرْضَ عُيُوْنًا
اور زمین کوپھاڑ کر چشموں کوتبدیل کردیا (یعنی زمین سے بھی چشمے
فَالْتَقَى الْمَاۗءُ عَلٰٓي اَمْرٍ قَدْ قُدِرَ۱۲ۚ
وَحَمَلْنٰہُ عَلٰي ذَاتِ اَلْوَاحٍ وَّدُسُرٍ۱۳ۙ
پھوٹ پڑے)
پھر (آسمان اور زمین کا) پانی ایک اندازے کے مطابق ہوگیا جو(علم الٰہی میں) طے شدہ تھا۔
اور ہم نے نوحؑ کوایک کشتی پر جو تختوں اورمیخوں سے تیار کی گئی تھی(اہل ایمان سمیت سوار کرادیا)
تَجْرِيْ بِاَعْيُنِنَا۰ۚ جَزَاۗءً لِّمَنْ كَانَ كُفِرَ۱۴
وَلَقَدْ تَّرَكْنٰہَآ اٰيَۃً فَہَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ۱۵
جو ہماری حفاظت ونگرانی میں چلتی تھی۔ یہ سب کچھ اس شخص کی خاطر تھا جس کی ناقدری کی گئی تھی۔
اورہم نے اس واقعہ کوعبرت وموعظت کے لئے باقی رکھا توپھر سے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ؟
فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِيْ وَنُذُرِ۱۶
وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَہَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ۱۷
كَذَّبَتْ عَادٌ فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِيْ وَنُذُرِ۱۸
پھر دیکھ لوکیسا تھا میرا عذاب اورکیسی تھیں میری تنبیہات ؟ اور ہم نے قرآن کونصیحت حاصل کرنے کے لئے آسان کردیا پس ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا۔؟
(قوم) عاد نے بھی اپنے پیغمبر کی تکذیب کی تھی پھر دیکھ لو کیسا تھا میرا عذاب ؟ اور کیسی تھیں میری تنبیہات ؟
اِنَّآ اَرْسَلْنَا عَلَيْہِمْ رِيْحًا صَرْصَرًا فِيْ يَوْمِ نَحْسٍ مُّسْتَمِرٍّ۱۹ۙ
یقینا ًہم نے ان پر ایک تیز وتند طوفانی ہوا بھیجی ایک ایسے دن جوان کے لئے منحوس تھا (جس کی نحوست مسلسل کئی روز تک رہی)
تَنْزِعُ النَّاسَ۰ۙ كَاَنَّہُمْ اَعْجَازُ نَخْلٍ مُّنْقَعِرٍ۲۰
فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِيْ وَنُذُرِ۲۱
وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَہَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ۲۲ۧ
وہ طوفانی ہوا لوگوں کوان کے مکانوں سے اٹھا اٹھا کر اس طرح پھینک رہی تھی گویا کہ وہ جڑ سے اکھڑے ہوئے کھجور کے تنے ہوں۔
پھر دیکھ لو کیسا تھا میرا عذاب اور کیسی تھیں میری تنبیہات ؟
اور ہم نے اس قرآن کونصیحت کے لئے آسان ذریعہ بنایا ہے پھر ہے کوئی نصیحت قبول کرنے والا ؟
كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ بِالنُّذُرِ۲۳
(قوم ) ثمود نے بھی تنبیہات کو جھٹلایا۔
فَقَالُوْٓا اَبَشَرًا مِّنَّا وَاحِدًا نَّتَّبِعُہٗٓ۰ۙ
اِنَّآ اِذًا لَّفِيْ ضَلٰلٍ وَّسُعُرٍ۲۴
پس قوم نے کہا کیا ہم اپنے ہی میں کے ایک انسان کی اتباع کریں (بڑائی مان لیں اور جوانسانیت سے بالاتر نہیں ہے)
اس صورت میں ہم توبہک جانے والوں میں شمار کئے جائیں گے۔
یہ نیا داعی صالح عام انسانوں میں سے ایک انسان ہے کوئی بڑا سردار بھی نہیں ہے۔
ءَ اُلْقِيَ الذِّكْرُ عَلَيْہِ مِنْۢ بَيْنِنَا بَلْ ہُوَكَذَّابٌ اَشِرٌ۲۵
سَيَعْلَمُوْنَ غَدًا مَّنِ الْكَذَّابُ الْاَشِرُ۲۶
کیا ہمارے درمیاں یہی ایک شخص تھا، جس پر وحی نازل کی گئی ، بلکہ وہ بڑا ہی جھوٹا ہے اور برخود غلط ہے ۔
کل ہی جان لیں گے کہ کون جھوٹا ہے۔
اِنَّا مُرْسِلُوا النَّاقَۃِ فِتْنَۃً لَّہُمْ فَارْتَقِبْہُمْ وَاصْطَبِرْ۲۷ۡ
وَنَبِّئْہُمْ اَنَّ الْمَاۗءَ قِسْمَۃٌۢ بَيْنَہُمْ۰ۚ
ہم ان کی آزمائش کے لئے اونٹنی بھیجنے والے ہیں پس تم انجام کے منتظر رہو اور صبر کرو۔
اورانھیں آگاہ کردو کہ پانی ان کے اور اونٹنی کے درمیان تقسیم ہوگا (یعنی باری مقررہوگی)
ایک دن بستی کے لوگ اوران کے مویشی اس کنویں سے پانی پئیں گے اور ایک دن صرف اونٹنی پیئے گی۔
كُلُّ شِرْبٍ مُّحْتَضَرٌ۲۸
اور ہرباری والے کواپنی باری پر آنا چاہئے۔
فَنَادَوْا صَاحِبَہُمْ فَتَعَاطٰى فَعَقَرَ۲۹
فَكَيْفَ كَانَ عَذَابِيْ وَنُذُرِ۳۰
پس اس نے اپنے رفیق کوبلایا، اونٹنی پر وار کیا اور مارڈالا
پھر دیکھو لوکیسا تھا میرا عذاب اور کیسی تھیں میری تنبیہات۔
اِنَّآ اَرْسَلْنَا عَلَيْہِمْ صَيْحَۃً وَّاحِدَۃً
فَكَانُوْا كَہَشِيْمِ الْمُحْتَظِرِ۳۱
وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَہَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ۳۲
یقیناً ہم نے ان پرایک سخت ہولناک آواز بھیجی پھر وہ کانٹوں کی روندھی ہوئی باڑ کی طرح بھس ہوکر رہ گئے۔
اور ہم نے قرآن کونصیحت حاصل کرنے کے لئے آسان کردیا پھر ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ۔
كَذَّبَتْ قَوْمُ لُوْطٍؚبِالنُّذُرِ۳۳
اِنَّآ اَرْسَلْنَا عَلَيْہِمْ حَاصِبًا
اِلَّآ اٰلَ لُوْطٍ۰ۭ
نَجَّيْنٰہُمْ بِسَحَرٍ۳۴ۙ نِّعْمَۃً مِّنْ عِنْدِنَا۰ۭكَذٰلِكَ نَجْزِيْ مَنْ شَكَرَ۳۵
وَلَقَدْ اَنْذَرَہُمْ بَطْشَتَنَا فَتَـمَارَوْا بِالنُّذُرِ۳۶
قوم لوط نے بھی تنبیہات کی تکذیب کی۔
ہم نے اس پر پتھراؤ کرنے والی ہوائیں بھیجیں
مگر لوط پر ایمان لانے والوں کوبچالیا
ہم نے انھیں بہ وقت سحر (عذاب سے) بچالیا اپنے فضل سے ہم شکر کرنے والے کوایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں۔
اوریقیناً لوط نے انھیں ہماری گرفت سے ڈرایا تھا، مگر وہ یقین نہ لائے اور شک وشبہ میں پڑے رہے۔
وَلَقَدْ رَاوَدُوْہُ عَنْ ضَيْفِہٖ
فَطَمَسْـنَآ اَعْيُنَہُمْ فَذُوْقُوْا عَذَابِيْ وَنُذُرِ۳۷
وَلَقَدْ صَبَّحَہُمْ بُكْرَۃً عَذَابٌ مُّسْتَقِرٌّ۳۸ۚ
اور ان لوگوں نے لوطؑ کو اپنے مہمانوں کی حفاظت سے باز رکھنے کی کوشش کی (تا کہ ان کے ساتھ بدکاری کریں)
لہٰذا ہم نے ان کی آنکھیں بے نور کردیں کہ اب میرے عذاب کا مزہ چکھو اور میری تنبیہات کوخاطر میں نہ لانے کی سزا بھگتو۔
اورصبح سویرے ان پر نہ ٹلنے والا عذاب آیا۔
فَذُوْقُوْا عَذَابِيْ وَنُذُرِ۳۹
وَلَقَدْ يَسَّرْنَا الْقُرْاٰنَ لِلذِّكْرِ فَہَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ۴۰ۧ
لہٰذا میرے عذاب کا مزہ چکھو اورمیری تنبیہات پرکان نہ دھرنے کی سزا بھگتو۔
اورہم نے اس قرآن کونصیحت کے لئے آسان ذریعہ بنادیا۔ پھر ہے کوئی نصیحت حاصل کرنے والا ؟
وَلَقَدْ جَاۗءَ اٰلَ فِرْعَوْنَ النُّذُرُ۴۱ۚ
كَذَّبُوْا بِاٰيٰتِنَا كُلِّہَا فَاَخَذْنٰہُمْ اَخْذَ عَزِيْزٍ مُّقْتَدِرٍ۴۲
اَكُفَّارُكُمْ خَيْرٌ مِّنْ اُولٰۗىِٕكُمْ
اور یقیناً آل فرعون کے پاس بھی تنبیہات آئی تھیں۔
مگر انہوں نے ہماری تمام نشانیوں کوجھٹلادیا تو ہم نے ان کی اپنی گرفت میں اس طرح لیا کہ کوئی زبردست قدرت والا ہی پکڑتا ہے۔
(ائے اہل قریش) کیا تمہارے کفار کچھ ان مذکورہ لوگوں سے بہتر ہیں ؟
جنہیں کفروتکذیب کی پاداش میں سزادی گئی ہے اور وہی روش تم اختیار کروتو تمہیں سزا نہ دی جائے ؟
اَمْ لَكُمْ بَرَاۗءَۃٌ فِي الزُّبُرِ۴۳ۚ
یا آسمانی کتابوں میں تمہارے لئے کوئی معافی لکھی ہوئی ہے۔
آخر تم کس بناء پر اور کس زعم میں حق کا انکار کررہے ہو ؟
اَمْ يَقُوْلُوْنَ نَحْنُ جَمِيْعٌ مُّنْتَصِرٌ۴۴
سَيُہْزَمُ الْجَمْعُ وَيُوَلُّوْنَ الدُّبُرَ۴۵
کیا وہ کہتے ہیں کہ ہماری جماعت غالب ہی رہے گی۔
عنقریب ان کی جماعت شکست کھا جائے گی اوریہ سب پیٹھ پھیر کر بھاگتے نظرآئیں گے۔
بَلِ السَّاعَۃُ مَوْعِدُہُمْ وَالسَّاعَۃُ اَدْہٰى وَاَمَرُّ۴۶
بلکہ اصلی وعدہ کا وقت توبڑی ہی آفت اورنہایت ہی شدید مصیبت کا وقت ہے۔
اِنَّ الْمُجْرِمِيْنَ فِيْ ضَلٰلٍ وَّسُعُرٍ۴۷ۘ
يَوْمَ يُسْحَبُوْنَ فِي النَّارِ عَلٰي وُجُوْہِہِمْ۰ۭ
ذُوْقُوْا مَسَّ سَقَرَ۴۸
اِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنٰہُ بِقَدَرٍ۴۹
بے شک مجرمین (یعنی کفار) غلط فہمی میں مبتلا ہیں، اور ان کی عقل ماری گئی ہے۔
جس روز یہ منہ کے بل آگ میں گھسیٹے جائیں گے۔
(توان سے کہا جائے گا) اب جہنم کی آگ کا مزہ چکھو ۔
ہم نے ہرچیز ایک اندازہ کے مطابق پیدا کی ہے۔
وَمَآ اَمْرُنَآ اِلَّا وَاحِدَۃٌ كَلَمْحٍؚ بِالْبَصَرِ۵۰
وَلَقَدْ اَہْلَكْنَآ اَشْـيَاعَكُمْ فَہَلْ مِنْ مُّدَّكِرٍ۵۱
وَكُلُّ شَيْءٍ فَعَلُوْہُ فِي الزُّبُرِ۵۲
وَكُلُّ صَغِيْرٍ وَّكَبِيْرٍ مُّسْـتَطَرٌ۵۳
اِنَّ الْمُتَّقِيْنَ فِيْ جَنّٰتٍ وَّنَہَرٍ۵۴ۙ
فِيْ مَقْعَدِ صِدْقٍ عِنْدَ مَلِيْكٍ مُّقْتَدِرٍ۵۵ۧ
اور ہمارا ہرحکم چشم زدن میں پورا ہوجاتا ہے۔ (بس ایک ہی لفظ کن کہنے کی دیر ہے)
اوریقینا ًہم تمہاری طرح بہت سوں کوہلاک کرچکے ہیں، پھر ہے کوئی (ان واقعات سے) نصیحت حاصل کرنے والا؟
اوران کا ہر فعل دفتروں میں درج ہے۔
اور ہرچھوٹی بڑی بات لکھی ہوئی ہے۔
یقیناً پرہیزگار لوگ باغوں اورنہروں کے خوش نما مناظر میں ہوں گے۔
ایک بلند ترین مقام قادر مطلق کی بارگاہ کے پاس ۔