☰ Surah
☰ Parah

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ۝

اللہ کے نام (اسی کی مدد) سے جورحمٰن اور رحیم ہے، میں اس کا م کا آغاز کر ر ہا ہوں۔

اِذَا جَاۗءَكَ الْمُنٰفِقُوْنَ قَالُوْا نَشْہَدُ اِنَّكَ لَرَسُوْلُ اللہِ۝۰ۘ
وَاللہُ يَعْلَمُ اِنَّكَ لَرَسُوْلُہٗ۝۰ۭ
وَاللہُ يَشْہَدُ اِنَّ الْمُنٰفِقِيْنَ لَكٰذِبُوْنَ۝۱ۚ

ائے محمد ﷺ جب منافق آپؐ کے پاس آتے ہیں تو کہتے ہیں ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپؐ یقیناً اللہ کے رسول ہیں اور جانتے ہیںکہ آپ اللہ کے رسول ہیں
اور اللہ تعالیٰ یہ گواہی دیتے ہیں کہ منافق جھوٹے ہیں(آپؐ کو رسول نہیں مانتے)

اِتَّخَذُوْٓا اَيْمَانَہُمْ جُنَّۃً فَصَدُّوْا
عَنْ سَبِيْلِ اللہِ۝۰ۭ
اِنَّہُمْ سَاۗءَ مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ۝۲
ذٰلِكَ بِاَنَّہُمْ اٰمَنُوْا ثُمَّ كَفَرُوْا
فَطُبِعَ عَلٰي قُلُوْبِہِمْ فَہُمْ لَا يَفْقَہُوْنَ۝۳

انھوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنارکھاہے اور اس طرح یہ اللہ کہ راستہ سے لو گوں کو روکتے ہیں
کیسی بری حرکت ہے جو یہ کرتے ہیں ۔
یہ لوگ ایسے کام اس لئے کرتے ہیں کہ پہلے یہ ایمان لائے پھر انکار حق کیا
پس اس پاداش میں اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں پر مہر لگا دی اب وہ حق بات سمجھ ہی نہیں سکتے۔

وَاِذَا رَاَيْتَہُمْ تُعْجِبُكَ اَجْسَامُہُمْ۝۰ۭ

ان کی طرف دیکھیں تو آپ کو ان کی جسامت اور شخصیت پسند یدہ نظر آئے گی

وَاِنْ يَّقُوْلُوْا تَسْمَعْ لِقَوْلِہِمْ۝۰ۭ

اور جب وہ گفتگو کریں تو بس آپ ان کی باتیں سنتے ہی رہ جائیں (اپنے ایمان لانے کا ایسا اقرار کرتے ہیں کہ آپ کو یقین آجائے)

كَاَنَّہُمْ خُشُبٌ مُّسَـنَّدَۃٌ۝۰ۭ

يَحْسَبُوْنَ كُلَّ صَيْحَۃٍ عَلَيْہِمْ۝۰ۭ
ہُمُ الْعَدُوُّ فَاحْذَرْہُمْ۝۰ۭ
قٰتَلَہُمُ اللہُ۝۰ۡاَنّٰى يُؤْفَكُوْنَ۝۴

(مگر اصل میں یہ) گویالکڑی کے کندے ہیں جو دیوار سے لگا کر کھڑا کردیئے گئے ہیں
(اور بزدل ایسے کہ) ہر زور دار آواز کو سمجھتے ہیں کہ ان پرکوئی بلا آئی
یہ تمہارے پکے دشمن ہیں، ان سے بچ کر رہو
اللہ کی مار ان پر یہ کدھر اُلٹے پھرے جارہے ہیں۔

وَاِذَا قِيْلَ لَہُمْ تَعَالَوْا يَسْتَغْفِرْ لَكُمْ
رَسُوْلُ اللہِ لَوَّوْا رُءُوْسَہُمْ وَرَاَيْتَہُمْ يَصُدُّوْنَ وَہُمْ مُّسْـتَكْبِرُوْنَ۝۵
سَوَاۗءٌ عَلَيْہِمْ اَسْتَغْفَرْتَ لَہُمْ اَمْ لَمْ تَسْتَغْفِرْ لَہُمْ۝۰ۭ
لَنْ يَّغْفِرَ اللہُ لَہُمْ۝۰ۭ

اور جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ اللہ کے رسول تمہارے لئے مغفرت کی دعا کریں تو وہ مغرو رانہ سر ہلاتے ہیں
اور آپ انھیں دیکھتے ہیں کہ وہ تکبّر کے ساتھ منہ پھیر لیتے ہیں(یعنی توبہ کرنے اور معافی مانگنے کو اپنی توہین سمجھتے ہیں)۔
ائے نبی ﷺ آپ چاہے ان کے لئے مغفرت کی دعا کریں یا نہ کریں ان کے لئے یکساں ہے
اللہ تعالیٰ ان کو ہرگز معاف نہیں کریں گے

اِنَّ اللہَ لَا يَہْدِي الْقَوْمَ الْفٰسِقِيْنَ۝۶
ہُمُ الَّذِيْنَ يَقُوْلُوْنَ لَا تُنْفِقُوْا عَلٰي مَنْ عِنْدَ رَسُوْلِ اللہِ حَتّٰى يَنْفَضُّوْا۝۰ۭ
وَلِلہِ خَزَاۗىِٕنُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَلٰكِنَّ الْمُنٰفِقِيْنَ لَا يَفْقَہُوْنَ۝۷

یقیناً اللہ تعالیٰ فاسق لوگوں کو ہدایت نہیں دیتے ۔

یہ وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ رسول اللہ کے ساتھیوں پر خرچ کرنا بند کردو۔ یہاں تک کہ یہ خود بہ خود منتشر ہو جائیں

حالانکہ آسمانوں اور زمین کے خزانے اللہ ہی کے پاس ہیں لیکن یہ منافق نہیں سمجھتے ۔

يَقُوْلُوْنَ لَىِٕنْ رَّجَعْنَآ اِلَى الْمَدِيْنَۃِ
لَيُخْرِجَنَّ الْاَعَزُّ مِنْہَا الْاَذَلَّ۝۰ۭ

یہ کہتے ہیں ہم مدینہ واپس پہنچ جائیں تو
جو عزت والا ہے وہ ذلیل کو وہاں سے نکال باہر کردے

وَلِلہِ الْعِزَّۃُ وَلِرَسُوْلِہٖ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ
وَلٰكِنَّ الْمُنٰفِقِيْنَ لَا يَعْلَمُوْنَ۝۸ۧ

حالانکہ عزت تو اللہ اور اس کے رسول اور مومنین کے لئے ہے لیکن یہ منافق نہیں جانتے ۔

يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تُلْہِكُمْ اَمْوَالُكُمْ وَلَآ اَوْلَادُكُمْ عَنْ ذِكْرِ اللہِ۝۰ۚ
وَمَنْ يَّفْعَلْ ذٰلِكَ فَاُولٰۗىِٕكَ
ہُمُ الْخٰسِرُوْنَ۝۹

ائے لوگو جو ایمان لائے ہو تمہارے مال اور تمہاری اولاد تم کو اللہ کی یاد سے غافل نہ کرے

جو لوگ ایسا کریں وہی خسارے میں رہنے والے ہیں۔

وَاَنْفِقُوْا مِنْ مَّا رَزَقْنٰكُمْ
مِّنْ قَبْلِ اَنْ يَّاْتِيَ اَحَدَكُمُ الْمَوْتُ
فَيَقُوْلَ رَبِّ لَوْلَآ اَخَّرْتَنِيْٓ
اِلٰٓى اَجَلٍ قَرِيْبٍ۝۰ۙ
فَاَصَّدَّقَ وَاَكُنْ مِّنَ الصّٰلِحِيْنَ۝۱۰
وَلَنْ يُّؤَخِّرَ اللہُ نَفْسًا اِذَا جَاۗءَ اَجَلُہَا۝۰ۭ
وَاللہُ خَبِيْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ۝۱۱ۧ

اور جو رزق ہم نے تمہیں دیا ہے اس میں سے خرچ کرو
قبل اس کے کہ تم میں سے کسی کی موت آجائے
وہ اس وقت کہنے لگے، پروردگار تونے مجھے تھوڑی سی اور مہلت کیوں نہ دی
کہ میں صدقہ دیتا اور صالح لوگوںمیں شامل ہوجاتا
اور جب کسی کی موت کا وقت آجاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو مہلت نہیں دیتے
اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اس سے باخبر ہیں۔