بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اللہ کے نام (اسی کی مدد) سے جورحمٰن اور رحیم ہے، میں اس کا م کا آغاز کر ر ہا ہوں۔
اِذَا السَّمَاۗءُ انْفَطَرَتْ۱ۙ
(قیامت کے قریب) جب آسمان پھٹ جائے گا۔
وَاِذَا الْکَوَاکِبُ انْـتَثَرَتْ۲ۙ
وَاِذَا الْبِحَارُ فُجِّـــرَتْ۳ۙ
اورجب ستارے (بے نور ہوکر) بکھر جائیں گے۔
اور جب سمندر(ایک دوسرے میں مل جائیں گے اور ایک ہوکر) بہنے لگیں گے۔
وَاِذَا الْقُبُوْرُ بُعْثِرَتْ۴ۙ
عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا قَدَّمَتْ وَاَخَّرَتْ۵ۭ
اور جب قبریں کھول دی جائیں گی، مردے پھر سے زندہ اٹھائے جائیں گے(انھیں موقف حساب میں لایا جائے گا)
اس وقت ہرشخص جان لے گا کہ اس نے آگے کیا بھیجا تھا اورکیا آثار پیچھے چھوڑآیا ہے۔
یٰٓاَیُّہَا الْاِنْسَانُ مَا غَرَّکَ بِرَبِّکَ الْکَرِیْمِ۶ۙ
الَّذِیْ خَلَقَکَ فَسَوّٰىکَ فَعَدَلَکَ۷ۙ
فِیْٓ اَیِّ صُوْرَۃٍ مَّا شَاۗءَ رَکَّبَکَ۸ۭ
کَلَّا
بَلْ تُکَذِّبُوْنَ بِالدِّیْنِ۹ۙ
ائے انسان کس چیز نے تجھے اپنے رب کریم کی نافرمانی پر اکسایا؟
جس نے تجھے پیدا کیا (رحم مادر میں) تیرے اعضاءوجوارح درست کئے اور تجھے موزوں ومتناسب بنایا
جس صورت میں چاہا جوڑدیا۔
(ایسا) ہرگز نہیں (کہ تم لوگ اللہ کی ربوبیت کونہ جانتے ہوں۔)
بلکہ (انحراف حق کی اصل وجہ یہ ہے کہ) تم سزاوجزا کوجھٹلاتے ہو۔
وَاِنَّ عَلَیْکُمْ لَحٰفِظِیْنَ۱۰ۙ
کِرَامًا کَاتِبِیْنَ۱۱ۙ
یَعْلَمُوْنَ مَا تَفْعَلُوْنَ۱۲
حالانکہ تم پرنگران(فرشتے) مقرر ہیں(تمہاری خلوت و جلوت کی ہربات کوجانتے اور لکھتے ہیں)
بڑے ہی معزز ہیں دولکھنے والے فرشتے
جو کچھ تم کرتے ہو وہ اس کو جانتے ہیں۔
اِنَّ الْاَبْرَارَ لَفِیْ نَعِیْمٍ۱۳ۚ
وَاِنَّ الْفُجَّارَ لَفِیْ جَحِیْمٍ۱۴ۚۖ
یَّصْلَوْنَہَا یَوْمَ الدِّیْنِ۱۵
بے شک نیکوکار نعمتوں سے بھری جنت میں رہیں گے۔
اور بدکردار دوزخ میں ہوں گے(کافر اورجن جن کے عقائد واعمال الٰہی ونبوی تعلیم کے مطابق نہ ہوں)
جزأ کے دن وہ اس میں داخل ہوں گے۔
وَمَا ہُمْ عَنْہَا بِغَاۗىِٕبِیْنَ۱۶ۭ
(داخلے کے بعد) وہ اس سے بچ کرغائب نہ ہوںسکیں گے۔
وَمَآ اَدْرٰىکَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِ۱۷ۙ
ثُمَّ مَآ اَدْرٰىکَ مَا یَوْمُ الدِّیْنِ۱۸ۭ
تمہیں کیا خبر کہ جزا کا دن کیسا ہوگا؟
ہاں آپ کو کیا معلوم کہ وہ جزا کا دن کیسا ہوگا؟
یَوْمَ لَا تَمْلِکُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَـیْــــًٔا۰ۭ
اس روز کوئی کسی کے کام نہ آئے گا۔
وَالْاَمْرُ یَوْمَىِٕذٍ لِّلہِ۱۹ۧ
اس دن فیصلہ اللہ ہی کے اختیار میں ہوگا۔