بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اللہ کے نام (اسی کی مدد) سے جورحمٰن اور رحیم ہے، میں اس کا م کا آغاز کر ر ہا ہوں۔
وَالتِّیْنِ وَالزَّیْتُوْنِ۱ۙ
قسم ہے انجیر وزیتون کی۔
یعنی ان علا قوں کی جہاں انجیر و زیتون کثرت سے پیدا ہوتے ہیں۔ اور اس سے مراد شام فلسطین کے کے علا قے ہیں۔
وَطُوْرِ سِیْنِیْنَ۲ۙ
اور طور سیناکی۔
اس پہاڑکی جس پراللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ سے کلام فرمایاتھا
وَہٰذَا الْبَلَدِ الْاَمِیْنِ۳ۙ
لَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ فِیْٓ اَحْسَنِ تَقْوِیْمٍ۴ۡ
اور اس پر امن شہر (مکّہ) کی
یقیناً ہم نے انسان کو بہترین ساخت پرپیدا کیا
ثُمَّ رَدَدْنٰہُ اَسْفَلَ سٰفِلِیْنَ۵ۙ
اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا
وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ
ہم نے اس کو اسفل ترین مقام پر پہنچا دیا۔
مگر جو لوگ ایمان لائے(یعنی الٰہی و نبوی تعلیم کے مطابق)
فکر وعمل کی اصلاح کی۔نیک اعمال بجا لاتے رہے
فَلَہُمْ اَجْرٌ غَیْرُ مَمْنُوْنٍ۶ۭ
فَمَا یُکَذِّبُکَ بَعْدُ بِالدِّیْنِ۷ۭ
اَلَیْسَ اللہُ بِاَحْکَمِ الْحٰکِمِیْنَ۸ۧ
پس ان کے لئے کبھی ختم نہ ہونے والا اجر ہے
(لہٰذا ائے نبی ﷺ) اس کے بعد کون آپ کو جھٹلا سکتا ہے؟
کیا اللہ تعالیٰ سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں ہے؟