بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اللہ کے نام (اسی کی مدد) سے جورحمٰن اور رحیم ہے، میں اس کا م کا آغاز کر ر ہا ہوں۔
لَمْ یَکُنِ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا مِنْ اَہْلِ الْکِتٰبِ وَالْمُشْرِکِیْنَ مُنْفَکِّیْنَ
حَتّٰى تَاْتِیَہُمُ الْبَیِّنَۃُ۱ۙ
اہل کتاب اور مشرکین میں سے جو لوگ کافر تھے وہ(اپنے کفر سے) باز آنے والے نہ تھے۔
تاآنکہ ان کے پاس واضح دلیل نہ آجائے
رَسُوْلٌ مِّنَ اللہِ یَتْلُوْا صُحُفًا مُّطَہَّرَۃً۲ۙ
(یعنی )اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک رسول جو پاک صحیفے پڑھ کر سنائے
فِیْہَا کُتُبٌ قَیِّمَۃٌ۳ۭ
وَمَا تَفَرَّقَ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْکِتٰبَ اِلَّا مِنْۢ بَعْدِ مَا جَاۗءَتْہُمُ الْبَیِّنَۃُ۴ۭ
جس میں صاف اور واضح احکام لکھے ہوئے ہیں۔
جن لو گوں کو کتاب دی گئی تھی ان میں تفرقہ برپا نہیں ہوا
مگر جب واضح کتاب نازل ہوئی تو اختلاف کرنے لگے
وَمَآ اُمِرُوْٓا اِلَّا
لِــیَعْبُدُوا اللہَ مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ۰ۥۙ
حُنَفَاۗءَ وَیُقِیْمُوا الصَّلٰوۃَ وَیُؤْتُوا الزَّکٰوۃَ
وَذٰلِکَ دِیْنُ الْقَیِّمَۃِ۵ۭ
اور انھیں اس کے سوا کوئی حکم نہیں دیا گیا کہ
اخلاص کے ساتھ اللہ ہی کی عبادت کریں، اپنے دین کو اس کے لئے خالص کرکے
یک سو ہوکر اور نماز قائم کریںاور زکوٰۃ دیں
اور یہی نہایت صاف و سید ھادین ہے۔
اِنَّ الَّذِیْنَ کَفَرُوْا مِنْ اَہْلِ الْکِتٰبِ وَالْمُشْرِکِیْنَ
فِیْ نَارِ جَہَنَّمَ خٰلِدِیْنَ فِیْہَا۰ۭ اُولٰۗىِٕکَ ہُمْ شَرُّ الْبَرِیَّۃِ۶ۭ
اہل کتاب اور مشرکین میں سے جن لوگوں نے کفر کیا ہے
وہ یقیناً جہنم کی آگ میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے
یہ لوگ بدترین خلائق ہیں(اللہ تعالیٰ کی مخلوقات میںانسے بدترکوئی نہیں)
اِنَّ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ۰ۙ
اُولٰۗىِٕکَ ہُمْ خَیْرُ الْبَرِیَّۃِ۷ۭ
جولوگ ایمان لائے اور نیک کام کئے
وہ یقیناً بہترین خلائق ہیں اللہ تعالیٰ کی مخلو قات سے
جَزَاۗؤُہُمْ عِنْدَ رَبِّہِمْ جَنّٰتُ عَدْنٍ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِہَا الْاَنْہٰرُ
ان کا صلہ ان کے پر ور دگار کے پاس وائمی بہشتیں ہیں
جن کے نیچے نہریں بہتی ہوں گی
خٰلِدِیْنَ فِیْہَآ اَبَدًا۰ۭ
رَضِیَ اللہُ عَنْہُمْ وَرَضُوْا عَنْہُ۰ۭ ذٰلِکَ لِمَنْ خَشِیَ رَبَّہٗ۸ۧ
جہاں وہ ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔
اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہوئے اور وہ اللہ تعالیٰ کی عطا سے راضی ہوئے
یہ صلہ ان کے لئے ہے جو اپنے رب کی ناراضگی (کے انجام بد)سے ڈرتے رہے۔