☰ Surah
☰ Parah

سورۂ فلق مکی ہے اور اس میں پانچ آیتیں ہیں۔
تمہید : سورہ فلق و سورہ ناس یہ دو نوں سورتیں مکہ معظمہ میں نازل ہوئیں، ان کا مشتر ک نام معوذ تین ہےان سور توں میں یہ تعلیم ہے کہ نفس و شیطان کے شرسے اور مخلوقات کے شر سے اللہ تعالیٰ کے دامن رحمت میںپناہ لی جائے۔انابت الیٰ اللہ کے اس طریقہ کانام استعاذہ ہے۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ۝

اللہ کے نام (اسی کی مدد) سے جورحمٰن اور رحیم ہے، میں اس کا م کا آغاز کر ر ہا ہوں۔

قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ۝۱ۙ
مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ۝۲ۙ

کہیئے(ائے محمد ﷺ) میں پناہ مانگتا ہوں۔
صبح کے پر ور دگار کی (اس کی جس نے رات کی تاریکی دور کی) ہر اس چیز کے شرسے جو اس نے پیدا کی ہے

اس آیت میں مخلوقات کی پیدائش کی نسبت اللہ کی طرف اور شرکی نسبت مخلوقات کی طرف بیان کی گئی ہے۔

وَمِنْ شَرِّ غَاسِقٍ اِذَا وَقَبَ۝۳ۙ

اور رات کی تاریکی کے شرسے جب کہ وہ چھا جائے۔

کیو نکہ اکثر جرائم اور مظالم رات ہی کہ وقت ہوتے ہیں۔ موذی جانور بھی رات کے وقت نکلتے ہیں۔

وَمِنْ شَرِّ النَّفّٰثٰتِ فِی الْعُقَدِ۝۴ۙ
وَمِنْ شَرِّ حَاسِدٍ اِذَا حَسَدَ۝۵ۧ

اور گر ہوں پر پھونکنے(والی جادو گرنیوں) کے شرسے۔
اور حاسد کے شر سے جب کہ وہ حسد کرے ۔

حاسد وہ ہے جو کسی کی خوش حالی دیکھ کر اس کی تباہی و بر بادی چا ہے۔