☰ Surah
☰ Parah

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ۝

اللہ کے نام (اسی کی مدد) سے جورحمٰن اور رحیم ہے، میں اس کا م کا آغاز کر ر ہا ہوں۔

وَالْعَصْرِ۝۱ۙ
اِنَّ الْاِنْسَانَ لَفِیْ خُسْرٍ۝۲ۙ
اِلَّا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا
وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ

قسم ہے زمانہ کی۔
بے شک انسان بڑے ہی خسارے میں ہے۔
سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے
اور نیک عمل کرتے رہے

وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ۝۰ۥۙ
وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ۝۳ۧ

اور ایک دوسرے کو حق بات کی نصیحت کرتے رہے
اور آپس میں صبر کی تلقین کرتے رہے۔

یعنی اشاعت حق کی جد وجہد میں مخالفین کی طرف سے جو بھی اذیتیں انھیں پہنچتیں، وہ بہ طیب خاطر انھیں برداشت کرتے اور نیکی کے لئے ایک دوسرے کو وصیت کرتے رہے۔اس مختصر سورۃ میں جو قرآنی تعلیمات کا نچوڑ ہے،اہل ایمان کے چارفرائض بیان کئے گئے ہیں:۱۔اللہ تعالیٰ پر ایمان (یعنی اللہ کے معبود ومستعان کار ساز ، خالق ورازق ہونے کا یقین
۲ ۔کتاب و سنت کے مطابق اعمال صالحہ اختیار کرنا ۳۔پوری توانائیوں کے ساتھ دین حق کی اشاعت کرنا
۴ ۔حق کی تبلیغ میں ہر تکلیف بہ طیب خاطر برداشت کرنا اور دوسروں کو بھی ترغیب دینا۔