بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اللہ کے نام (اسی کی مدد) سے جورحمٰن اور رحیم ہے، میں اس کا م کا آغاز کر ر ہا ہوں۔
ہَلْ اَتٰىکَ حَدِیْثُ الْغَاشِـیَۃِ۱ۭ
(ائے نبیﷺ) کیا آپؐ کو اس محیط ِعام واقعہ کی خبر پہنچی ہے۔
وُجُوْہٌ یَّوْمَىِٕذٍ خَاشِعَۃٌ۲ۙ
عَامِلَۃٌ نَّاصِبَۃٌ۳ۙ
تَصْلٰى نَارًا حَامِیَۃً۴ۙ
تُسْقٰى مِنْ عَیْنٍ اٰنِیَۃٍ۵ۭ
اس دن (مخالفین حق کے )چہرے ذلیل ہوں گے۔
مصیبت جھیلتے ہوئے نہایت ہی خستہ حال ہوں گے۔
(بیڑیاں، ہتکڑیاں پہنے ہوئے) دہکتی آگ میں داخل ہوں گے۔
انھیں کھولتے ہوئے چشمہ کا پانی پلایا جائے گا۔
لَیْسَ لَہُمْ طَعَامٌ اِلَّا مِنْ ضَرِیْعٍ۶ۙ
لَّا یُسْمِنُ وَلَا یُغْنِیْ مِنْ جُوْعٍ۷ۭ
وُجُوْہٌ یَّوْمَىِٕذٍ نَّاعِمَۃٌ۸ۙ
لِّسَعْیِہَا رَاضِیَۃٌ۹ۙ
ان کے لئے کوئی کھانا نہ ہوگا۔ سوائے خاردار جھاڑکے
(وہ کھانا انھیں) موٹا کرے گا نہ بھوک دفع کرے گا ۔
اور (ایمان والوں کا یہ حال ہوگا کہ انکے) چہرے مسرور اور پررونق ہونگے۔
اپنے نیک اعمال کی جزا سے خوش وراضی ہوں گے۔
فِیْ جَنَّۃٍ عَالِیَۃٍ۱۰ۙ
لَّا تَسْمَعُ فِیْہَا لَّاغِیَۃً۱۱ۭ
فِیْہَا عَیْنٌ جَارِیَۃٌ۱۲ۘ
فِیْہَا سُرُرٌ مَّرْفُوْعَۃٌ۱۳ۙ
وَّاَکْوَابٌ مَّوْضُوْعَۃٌ۱۴ۙ
بہشت بریں میں قیام پذیر ہوں گے۔
اس میں کوئی بے ہودہ بات نہیں سنیں گے۔
اس میں بہتے ہوئے چشمے ہوں گے۔
اس میں اونچی اونچی مسندیں بچھی ہوں گی۔
اور (شراب سے) بھرے ہوئے پیالے ہروقت انکے سامنے ہوں گے۔
وَّنَمَارِقُ مَصْفُوْفَۃٌ۱۵ۙ
وَّزَرَابِیُّ مَبْثُوْثَۃٌ۱۶ۭ
اورگاؤتکیوں کی قطاریں ہوں گی۔
اورنفیس فرش بچھے ہوئے ہوں گے۔
اَفَلَا یَنْظُرُوْنَ اِلَى الْاِبِلِ کَیْفَ خُلِقَتْ۱۷۪
وَاِلَى السَّمَاۗءِ کَیْفَ رُفِعَتْ۱۸۪
کیا یہ اونٹ کونہیں دیکھتے کہ(اعضا کے لحاظ سے) کس طرح عجیب طورپر پیدا کیا گیا ہے۔
اورآسمان کو(نہیں دیکھتے کہ بغیرستون کے) کس طرح بلند کیا گیا ہے۔
وَاِلَى الْجِبَالِ کَیْفَ نُصِبَتْ۱۹۪
وَاِلَى الْاَرْضِ کَیْفَ سُطِحَتْ۲۰۪
اورپہاڑوں کی طرف(نہیں دیکھتے) کہ کس طرح نصب کردیئے گئےہیں۔ اورزمین کو(نہیں دیکھتے) کہ کس طرح بچھائی گئی ہے۔
فَذَکِّرْ۰ۣۭ
(ائے نبیﷺ) آپ نصیحت کئے جائیے۔
اِنَّمَآ اَنْتَ مُذَکِّرٌ۲۱ۭ
آپ تونصیحت کرنے والے ہیں۔
لَسْتَ عَلَیْہِمْ بِمُصَۜیْطِرٍ۲۲ۙ
اِلَّا مَنْ تَوَلّٰى وَکَفَرَ۲۳ۙ
آپؐ ان پر زبردستی کرنیوالے نہیں ہیں( جبرا ًمنوانا آپکے فرائض میں نہیں)
ہاں جس نے روگردانی کی اور نہ مانا۔
فَیُعَذِّبُہُ اللہُ الْعَذَابَ الْاَکْبَرَ۲۴ۭ
اِنَّ اِلَیْنَآ اِیَابَہُمْ۲۵ۙ
ثُمَّ اِنَّ عَلَیْنَا حِسَابَہُمْ۲۶ۧ
تواللہ تعالیٰ آخرت میں اس کوبڑی ہی سخت سزا دیں گے۔
بے شک ان کوہمارے ہی پاس لوٹ کرآنا ہے۔
پھر ان کا حساب لینا ہمارے ذمہ ہے۔