☰ Surah
☰ Parah

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ۝

اللہ کے نام (اسی کی مدد) سے جورحمٰن اور رحیم ہے، میں اس کا م کا آغاز کر ر ہا ہوں۔

وَیْلٌ لِّکُلِّ ہُمَزَۃٍ لُّمَزَۃِۨ۝۱ۙ

تباہی ہے ہر اس شخص کے لئے جو (منہ در منہ) لوگوں پر طعن اور (پیٹھ پیچھے) برائیاں کرنے کا عادی ہے

یعنی اس شخص کی عادت ہی یہ بن گئی ہے کہ وہ دوسروں کی تحقیر و تذلیل کرتا رہے

الَّذِیْ جَمَعَ مَالًا وَّعَدَّدَہٗ۝۲ۙ
یَحْسَبُ اَنَّ مَالَہٗٓ اَخْلَدَہٗ۝۳ۚ
کَلَّا
لَیُنْۢبَذَنَّ فِی الْحُطَمَۃِ۝۴ۡۖ
وَمَآ اَدْرٰىکَ مَا الْحُطَمَۃُ۝۵ۭ

جو مال جمع کرتا ہے اور اس کو گن گن کررکھتا ہے
وہ خیال کرتا ہے کہ اس کا مال ہمیشہ اس کے پاس رہے گا
ہر گز نہیں
وہ چکنا چور کردینے والی جگہ میں پھینک دیا جائے گا ۔
اور آپؐ کیا جانیئے وہ حطمہ کیا ہے؟

نَارُ اللہِ الْمُوْقَدَۃُ۝۶ۙ

وہ اللہ کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے۔
(اس کی احتراقیت کایہ عالم ہے کہ اس میںقدم رکھتے ہی)

الَّتِیْ تَطَّلِعُ عَلَی الْاَفْــِٕدَۃِ۝۷ۭ
اِنَّہَا عَلَیْہِمْ مُّؤْصَدَۃٌ۝۸ۙ
فِیْ عَمَدٍ مُّمَدَّدَۃٍ۝۹ۧ

دلوں تک پہنچتی ہے۔
وہ ان پر ڈھانک کر بند کردی جائے گی۔
وہ آگ کے اونچے اونچے ستونوںمیںگھر ے ہوں گے۔