بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اللہ کے نام (اسی کی مدد) سے جورحمٰن اور رحیم ہے، میں اس کا م کا آغاز کر ر ہا ہوں۔
قُلْ اُوْحِيَ اِلَيَّ اَنَّہُ اسْتَـمَعَ نَفَرٌ مِّنَ الْجِنِّ
ائے نبی(ﷺ) کہئے، میرے پاس وحی بھیجی گئی ہے جنوں کے ایک گروہ نے غور سے (اس کلام کو) سنا
فَقَالُوْٓا اِنَّا سَمِعْنَا قُرْاٰنًا عَجَــبًا۱ۙ
يَّہْدِيْٓ اِلَى الرُّشْدِ فَاٰمَنَّا بِہٖ۰ۭ
(واپس ہوکر) انہوں نے اپنی قوم سے کہا، بے شک ہم نے ایک بڑا ہی عجیب قرآن سنا ہے(جواپنی زبان اورمضامین کے اعتبار سے انوکھا کلام ہے)
جو راہ ہدایت کی طرف رہنمائی کرتا ہے اس لئے ہم اس پر ایمان لائے۔
وَلَنْ نُّشْرِكَ بِرَبِّنَآ اَحَدًا۲ۙ
وَّاَنَّہٗ تَعٰلٰى جَدُّ رَبِّنَا
مَا اتَّخَذَ صَاحِبَۃً وَّلَا وَلَدًا۳ۙ
اور جب ہم اپنے پروردگار کے ساتھ کسی کو شریک نہیں کریں گے۔
اوریہ کہ ہمارے رب کی شان نہایت ہی اعلیٰ وارفع ہے
اس نے کسی کواپنی بیوی یا بیٹا نہیں بنایا ہے۔(وہ بے احتیاج ہے)
وَّاَنَّہٗ كَانَ يَقُوْلُ سَفِيْہُنَا عَلَي اللہِ شَطَطًا۴ۙ
وَّاَنَّا ظَنَنَّآ اَنْ لَّنْ تَقُوْلَ الْاِنْسُ وَالْجِنُّ عَلَي اللہِ كَذِبًا۵ۙ
اور ہم میں سے بعض بے قوف جاہل اللہ تعالیٰ پر حد سے گزری ہوئی باتیں افترا کرتے رہے ہیں۔
اور ہم سمجھتے تھے کہ انسان اورجن اللہ تعالیٰ کے بارے میں ہرگز جھوٹ نہیں بولتے۔
وَّاَنَّہٗ كَانَ رِجَالٌ مِّنَ الْاِنْسِ يَعُوْذُوْنَ بِرِجَالٍ مِّنَ الْجِنِّ فَزَادُوْہُمْ رَہَقًا۶ۙ
اورانسانوں میں سے بعض ایسے بھی تھے جو(اجنہ کونافع وضار سمجھ کر) ان کی پناہ مانگتے تھے اس طرح انہوں نے جنوں کا غرور اورزیادہ بڑھا دیا۔
وَّاَنَّہُمْ ظَنُّوْا كَـمَا ظَنَنْتُمْ
اَنْ لَّنْ يَّبْعَثَ اللہُ اَحَدًا۷ۙ
وَّاَنَّا لَمَسْـنَا السَّمَاۗءَ
فَوَجَدْنٰہَا مُلِئَتْ حَرَسًا شَدِيْدًا
وَّشُہُبًا۸ۙ
اورانسانوں نے بھی ایسا ہی گمان کررکھا تھا جیسا کہ تمہارا گمان تھا۔
کہ اللہ کسی کو دوبارہ زندہ نہیں فرمائیں گے۔
اور یہ کہ ہم نے آسمان کو ٹٹولا
توہم نے اس کوقوی ترین پہرہ داروں سے بھرا ہوا پایا، اورشہاب کو ٹوٹتے ہوئے ستاروں کی طرح دیکھا (گویا کہ ان کی بارش ہورہی ہے)
وَّاَنَّا كُنَّا نَقْعُدُ مِنْہَا مَقَاعِدَ لِلسَّمْعِ۰ۭ
فَمَنْ يَّسْتَمِـــعِ الْاٰنَ يَجِدْ لَہٗ شِہَابًا رَّصَدًا۹ۙ
وَّاَنَّا لَا نَدْرِيْٓ اَشَرٌّ اُرِيْدَ بِمَنْ
فِي الْاَرْضِ
اَمْ اَرَادَ بِہِمْ رَبُّہُمْ رَشَدًا۱۰ۙ
وَّاَنَّا مِنَّا الصّٰلِحُوْنَ وَمِنَّا دُوْنَ ذٰلِكَ۰ۭ
حالانکہ ہم اس سے پہلے آسمانی خبریں سننے کے لئے آسمان میں بیٹھنے کی جگہ پالیتے تھے۔
مگر اب جو کوئی چوری چھپے سننے کی کوشش کرتا ہے وہ اپنے لئے گھات میں ایک شہاب ثاقب لگا ہواپاتا ہے۔(گویا ہرطرف سے آگ کے گولے برسائے جارہے ہیں)
اوریہ کہ ہماری سمجھ میں نہ آتا تھا کہ آیا زمین والوں کو کوئی تکلیف پہنچانا مقصود ہے؟
یا ان کا پروردگار ان کوراہ راست دکھا کربھلائی کا ارادہ فرمایا ہے۔
اوریہ کہ ہم میں کچھ لوگ صالح ہیں (اللہ تعالیٰ کووحدہ لا شریک لہ مانتے ہیں) اورہم میں بعض اور طرح کے ہیں( جو اللہ تعالیٰ کوالٰہ واحد، معبود ومستعان نہیں مانتے)
كُنَّا طَرَاۗىِٕقَ قِدَدًا۱۱ۙ
ہم مختلف طریقوں میں بٹے ہوئے ہیں۔
وَّاَنَّا ظَنَنَّآ اَنْ لَّنْ نُّعْجِزَ اللہَ
فِي الْاَرْضِ
وَلَنْ نُّعْجِزَہٗ ہَرَبًا۱۲ۙ
وَّاَنَّا لَمَّا سَمِعْنَا الْہُدٰٓى اٰمَنَّا بِہٖ۰ۭ فَمَنْ يُّؤْمِنْۢ بِرَبِّہٖ
فَلَا يَخَافُ بَخْسًا وَّلَا رَہَقًا۱۳ۙ
اوراب ہم یقیں کے ساتھ سمجھتے ہیں کہ ہم زمین کے کسی حصہ
میں(جاکر) اللہ تعالیٰ کوعاجز نہیں کرسکتے۔
اورنہ بھاگ کراس کی گرفت سے بچ سکتے ہیں۔
اورجب ہم نے ہدایت کی بات سنی تواس پر یقین کرلیا۔
پس جو کوئی اپنے رب پر ایمان لائے گا۔
نہ اس کو(اپنی نیکیوں کے) ضائع ہونے کا اندیشہ ہوگا اورنہ ظلم کا
وَّاَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُوْنَ
وَمِنَّا الْقٰسِطُوْنَ۰ۭ
فَمَنْ اَسْلَمَ
فَاُولٰۗىِٕكَ تَحَرَّوْا رَشَدًا۱۴
اورہم میں سے کچھ تومسلمان( اللہ کے اطاعت گذار) ہوگئے ہیں
اورہم میں سے کچھ نافرمان وحق سے منحرف ہی رہے
لہٰذا جنہوں نے اسلام کی راہ اختیار کی۔
بس وہی لوگ نیکی(نجات) کا راستہ پانے والے ہیں۔
وَاَمَّا الْقٰسِطُوْنَ فَكَانُوْا لِجَہَنَّمَ حَطَبًا۱۵ۙ
وَّاَنْ لَّوِ اسْتَــقَامُوْا عَلَي الطَّرِيْقَۃِ لَاَسْقَيْنٰہُمْ مَّاۗءً غَدَقًا۱۶ۙ
اورجنہوں نے حق سے انحراف کیا وہ جہنم کا ایندھن بننے والے ہیں۔
اور اگر لوگ سیدھی راہ پر ثابت قدم رہتے
توہم انھیں خوب سیراب کرتے، وقت پر مینہ برساتے (کھیتیاں اگاتے اور رزق بڑھاتے)
لِّنَفْتِنَہُمْ فِيْہِ۰ۭ
تا کہ اس نعمت سے ان کی آزمائش کریں۔
یہ آیت کفار مکہ کے بارے میں نازل ہوئی جب کہ ان کی نافرمانیوں کے باعث سات برس کا قحط ہوا تھا۔
وَمَنْ يُّعْرِضْ عَنْ ذِكْرِ رَبِّہٖ يَسْلُكْہُ عَذَابًا صَعَدًا۱۷ۙ
وَّاَنَّ الْمَسٰجِدَ لِلہِ
فَلَا تَدْعُوْا مَعَ اللہِ اَحَدًا۱۸ۙ
اورجو کوئی اپنے رب کی نصیحتوں سے اعراض کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کو سخت ترین عذاب میں مبتلا کریں گے۔
اور یہ کہ مسجدیں اللہ تعالیٰ ہی کے لئے ہیں۔
(یعنی اللہ کے سوا کسی کے لئے سجدہ نہیں ہے)
پس اللہ کے سوا(مدد کے لئے) کسی اور کونہ پکارو۔
وَّاَنَّہٗ لَمَّا قَامَ عَبْدُاللہِ يَدْعُوْہُ كَادُوْا يَكُوْنُوْنَ عَلَيْہِ لِبَدًا۱۹ۭۧ
اورجب اللہ کا بندہ اللہ ہی کی عبادت کے لئے کھڑا ہوا تو(کافر) اس پر ٹوٹ پڑنے کے لئے تیار ہوگئے۔
( عبادت الٰہی میں حائل ومزاحم ہونے کی ٹھانی)
قُلْ اِنَّمَآ اَدْعُوْا رَبِّيْ وَلَآ اُشْرِكُ بِہٖٓ
اَحَدًا۲۰
قُلْ اِنِّىْ لَآ اَمْلِكُ لَكُمْ ضَرًّا وَّلَا رَشَدًا۲۱
قُلْ اِنِّىْ لَنْ يُّجِيْرَنِيْ مِنَ اللہِ اَحَدٌ۰ۥۙ
وَّلَنْ اَجِدَ مِنْ دُوْنِہٖ مُلْتَحَدًا۲۲ۙ
(ائے نبیﷺ)کہئے میں تواپنے رب ہی کوپکارتا ہوں اور اس کے ساتھ کسی (فرد خلق) کوشریک نہیں کرتا یہ بھی کہئے، میں تمہارے لئے نہ کسی نقصان کا اختیار رکھتا ہوں اورنہ کسی بھلائی کا۔
کہئے(اگر میں اسی باتوں کا ادعا کروں تو) مجھے اللہ کی گرفت سے کوئی نہیں بچاسکتا۔
اور نہ میں اس کے سوا کہیں جائے پناہ پاسکتا ہوں۔
اِلَّا بَلٰـغًا مِّنَ اللہِ وَرِسٰلٰتِہٖ۰ۭ
وَمَنْ يَّعْصِ اللہَ وَرَسُوْلَہٗ
فَاِنَّ لَہٗ نَارَ جَہَنَّمَ خٰلِدِيْنَ فِيْہَآ اَبَدًا۲۳ۭ
میرا کام اس کے سوا کچھ نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ کی بات اور اس کے احکام پہنچادوں۔
اور جوکوئی اللہ اوراس کے رسول کی نافرمانی کرے گا۔
تواس کیلئےجہنم کی آگ ہے اور ایسے لوگ اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔
حَتّٰٓي اِذَا رَاَوْا مَا يُوْعَدُوْنَ
فَسَيَعْلَمُوْنَ مَنْ اَضْعَفُ نَاصِرًا
یہاں تک کہ جب یہ لوگ وہ چیز دیکھ لیں گے جس کا ان سے وعدہ کیا جارہا ہے۔
تب انھیں معلوم ہوجائے گا کہ کس کے مددگار کمزور اور بے اختیار ہیں
وَّاَقَلُّ عَدَدًا۲۴
قُلْ اِنْ اَدْرِيْٓ اَقَرِيْبٌ مَّا تُوْعَدُوْنَ
اور کس کے جتھے کی تعداد کم ہے۔
ائے نبی(ﷺ) کہئے، میں نہیں جانتا کہ جس چیز کا تم سے وعدہ کیا جارہا ہے آیا وہ قریب ہے۔
اَمْ يَجْعَلُ لَہٗ رَبِّيْٓ اَمَدًا۲۵
عٰلِمُ الْغَيْبِ فَلَا يُظْہِرُ عَلٰي غَيْبِہٖٓ اَحَدًا۲۶ۙ
یا میرے پروردگار نے اس کی مدت دراز کردی ہے۔
وہ عالم الغیب ہے وہ اپنے امور غیبیہ پر کسی کومطلع نہیں فرماتا۔
اِلَّا مَنِ ارْتَضٰى مِنْ رَّسُوْلٍ
فَاِنَّہٗ يَسْلُكُ مِنْۢ بَيْنِ يَدَيْہِ وَمِنْ خَلْفِہٖ رَصَدًا۲۷ۙ
لِّيَعْلَمَ اَنْ قَدْ اَبْلَغُوْا رِسٰلٰتِ رَبِّہِمْ
وَاَحَاطَ بِمَا لَدَيْہِمْ وَاَحْصٰى كُلَّ شَيْءٍ عَدَدًا۲۸ۧ
سوائے اپنے کسی رسول کے جنہیں اللہ تعالیٰ نے غیب کا کوئی علم دینا پسند کرلیا ہو۔
اس صورت میں وحی لانے والے فرشتے کے آگے اورپیچھے محافظ فرشتے بھیجے جاتے ہیں تا کہ
وہ جان لے کہ ان فرشتوں نے (کسی قسم کی آمیزش کے بغیر)اپنے رب کے پیغامات بہ حفاظت پہنچادیئے
اور اللہ تعالیٰ ان کے احوال کا احاطہ کئے ہوئے ہیں اورایک ایک چیز گن رکھی ہے۔
رسولوں اورفرشتوں کی مجال نہیں کہ ان میں ایک حرف کی بھی کمی بیشی کرے۔