☰ Surah
☰ Parah

سورہ کافرون مکی ہے اور اس میں چھ آیتیں ہیں۔
تمہید :دین اسلام کی افہام و تفہیم کرتے ہوئے تقریباً دس بارہ سال سے زیادہ عرصہ گزر گیا تھا۔جہاں ایک طرف اہل حق کے دین وایمان میں پختگی پیدا ہو گئی تھی، وہاں دوسری طرف دشمنان حق کی مخالفت میں بھی کافی اضافہ ہو گیا تھا، اکابر قریش کے ایمان لانے کی کوئی توقع باقی نہ رہی تھی اور اہل ایمان کے تعلق سے بھی یہ اندیشہ باقی نہیں رہا تھا کہ دنیا کی کوئی تکلیف یا سختی ان کو راہ حق سے ہٹا دے گی۔ اس موقع پر ضروری تھا کہ حق و باطل کے دو علیحدہ علیحدہ محا ذقائم کرنے کا اعلان کیا جائے۔ اور یہ اسی وقت ممکن تھا جب اہل حق، اہل باطل سے علیحدہ کر دیئے جائیں۔جس کا ظہور ہجرت کی شکل میں ہوا۔گویا اس سورۃ میں ہجرت ہی کا اشارہ تھا۔

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ۝

اللہ کے نام (اسی کی مدد) سے جورحمٰن اور رحیم ہے، میں اس کا م کا آغاز کر ر ہا ہوں۔

قُلْ یٰٓاَیُّہَا الْکٰفِرُوْنَ۝۱ۙ

(ائے نبی ﷺ آپ ان منکران اسلام سے یہ کہیئے)ائے کافرو!

لَآ اَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَ۝۲ۙ
وَلَآ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَآ اَعْبُدُ۝۳ۚ

میں ان کی عبادت نہیں کرتا جن کی عبادت تم کرتے ہو۔
اور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہو جس کی میں عبادت کرتا ہوں۔

وَلَآ اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدْتُّمْ۝۴ۙ
وَلَآ اَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَآ اَعْبُدُ۝۵ۭ

اور نہ میںان کی عبادت کرنے والاہوں جن کی عبادت تم کرتے ہو۔
اور نہ تم اس کی عبادت کرنے والے ہوجس کی عبادت میںکرتاہوں۔

لَکُمْ دِیْنُکُمْ وَلِیَ دِیْنِ۝۶ۧ

تمہارے لئے تمہارا دین(شرک وکفر اور اس کی جزا) اور میرے لیئے میرا دین(توحید اخلاص اور اس کی جزا)