بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اللہ کے نام (اسی کی مدد) سے جورحمٰن اور رحیم ہے، میں اس کا م کا آغاز کر ر ہا ہوں۔
اِنَّآ اَعْطَیْنٰکَ الْکَوْثَرَ۱ۭ
(ائے نبی ﷺ) ہم نے آپ کو کوثر عطا کردیا۔
توضیح :کوثر ایک حوض کانام ہے اور ہر خیر کثیر بھی اس کے معنی میں داخل ہے۔ خیر کثیر میں بے شمار بھلائیاں،ان گنت نعمتیں، بے نظیر خوبیاں، نبوت، قرآن عظیم، علم وحکمت سے سر فرازی وغیرہ شامل ہے۔
فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَانْحَرْ۲ۭ
اِنَّ شَانِئَکَ ہُوَالْاَبْتَرُ۳ۧ
پس آپ نماز پڑھیے اور اپنے رب کے لئے قربانی کیا کیجئے
یقیناً آپؐکادشمن ہی بے نام ونشان ہے۔