بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اللہ کے نام (اسی کی مدد) سے جورحمٰن اور رحیم ہے، میں اس کا م کا آغاز کر ر ہا ہوں۔
وَالَّیْلِ اِذَا یَغْشٰى۱ۙ
قسم ہے رات کی جب وہ چھا جائے۔
وَالنَّہَارِ اِذَا تَجَلّٰى۲ۙ
وَمَا خَلَقَ الذَّکَرَ وَالْاُنْثٰٓى۳ۙ
اِنَّ سَعْیَکُمْ لَشَتّٰى۴ۭ
اور قسم ہے دن کی جب وہ روشن ہوجائے۔
اور قسم اس ذات کی جس نے نرو مادہ پیدا کئے۔
بے شک تمہاری کو ششیں الگ الگ ہیں(یعنی سزا وجزا کے لحاظ سے مختلف ہیں)
فَاَمَّا مَنْ اَعْطٰى وَاتَّقٰى۵ۙ
وَصَدَّقَ بِالْحُسْنٰى۶ۙ
تو جس نے (راہ خدا میں) مال دیا اور اللہ تعا لیٰ کی نا فرمانی سے ڈرتا رہا۔
اور بھلائی کو سچ مانا اور احسن طریقہ سے اسلام کی تصدیق و پیر وی کی۔
فَسَنُیَسِّرُہٗ لِلْیُسْرٰى۷ۭ
وَاَمَّا مَنْۢ بَخِلَ وَاسْتَغْنٰى۸ۙ
تو ہم اس کے لئے (نجات و مغفرت کی ) راہیں آسان کردیں گے ۔
اور جس نے بخل کیا(راہ حق میں مال خرچ نہ کیا) اور علم و ہدایت الٰہی سے اپنے کو مستغنی سمجھا۔
وَکَذَّبَ بِالْحُسْنٰى۹ۙ
فَسَنُیَسِّرُہٗ لِلْعُسْرٰى۱۰ۭ
اور اچھی بات(اسلام ) کو جھٹلا یا۔
تو ہم اس کے لئے(جہنم کی) تکلیف دہ راہیں آسان کر دیں گے ۔
وَمَا یُغْنِیْ عَنْہُ مَالُہٗٓ
اِذَا تَرَدّٰى۱۱ۭ
اِنَّ عَلَیْنَا لَلْہُدٰى۱۲ۡۖ
وَاِنَّ لَنَا لَـلْاٰخِرَۃَ وَالْاُوْلٰى۱۳
اور اس کا مال اسے کچھ کام نے دے گا
جب وہ ہلاک ہونے لگے۔
بے شک صحیح راہ دکھا نا ہمارے ہی ذمِّہ ہے۔
اور یقیناً دنیا و آخرت ہمارے ہی قبضہ میں ہے۔
فَاَنْذَرْتُکُمْ نَارًا تَلَظّٰى۱۴ۚ
لَا یَصْلٰىہَآ اِلَّا الْاَشْقَى۱۵ۙ
الَّذِیْ کَذَّبَ وَتَوَلّٰى۱۶ۭ
وَسَیُجَنَّبُہَا الْاَتْقَى۱۷ۙ
پس میں نے تم کو بھڑکتی ہوئی آگ سے خبر دار کر دیا ہے۔
اس میں وہی داخل ہوگا جو بڑا ہی بد بخت ہوگا۔
جس نے جھٹلا یا اور روگردانی کی ۔
اور اس (آگ)سے وہ شخص دور رکھا جائے گا جو پر ہیز گار ہوگا۔
الَّذِیْ یُؤْتِیْ مَالَہٗ یَتَزَکّٰى۱۸ۚ
وَمَا لِاَحَدٍ عِنْدَہٗ مِنْ نِّعْمَۃٍ تُجْزٰٓى۱۹ۙ
اِلَّا ابْتِغَاۗءَ وَجْہِ رَبِّہِ الْاَعْلٰى۲۰ۚ
وَلَسَوْفَ یَرْضٰى۲۱ۧ
وہ جس نے اپنا مال تزکیہ نفس (گناہوں سے پاک ہونے کیلئے) دے دیا
نہ اس لئے کہ کسی کے احسان کا بدلہ اتارنے میں دے ۔
بلکہ اپنے رب اعلیٰ وعظیم کی خوشنودی کے لئے یہ کام کرتا ہے۔
تو وہ عنقریب(آخرت کی نعمتیں پاکر)خوش ہوگا۔