☰ Surah
☰ Parah

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ۝

اللہ کے نام (اسی کی مدد) سے جورحمٰن اور رحیم ہے، میں اس کا م کا آغاز کر ر ہا ہوں۔

اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَہَا۝۱ۙ

جب زمین (مشرق تامغرب پوری شدّت کے ساتھ جھٹکے پر جھٹکا دے

وَاَخْرَجَتِ الْاَرْضُ اَثْقَالَہَا۝۲ۙ

کر) ہلا ڈالی جائے گی۔

وَقَالَ الْاِنْسَانُ مَا لَہَا۝۳ۚ
یَوْمَىِٕذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَہَا۝۴ۙ

اور زمین اپنے اندر کے سارے بوجھ نکال باہر ڈال دے گی
(یعنی دفینے اور مردے باہر نکل آئیں گے)
اور انسان کہے گا یہ اس کو کیا ہو رہا ہے۔
وہ اس روز (اپنے اوپر گزرے ہوئے)حالات بیان کرے گی۔

بروز قیامت دیگر گواہوں کی طرح زمین بھی گواہی دے گی کہ فلاں فلاںاشخاص نے میری پیٹھ پر یہ اعمال کئے۔

بِاَنَّ رَبَّکَ اَوْحٰى لَہَا۝۵ۭ
یَوْمَىِٕذٍ یَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا۝۰ۥۙ

لِّیُرَوْا اَعْمَالَہُمْ۝۶ۭ

کیونکہ آپؐؐ کے پر ور دگار نے اس کو (ایسی شہادت دینے کیلئے)حکم دیا ہوگا
اس دن تمام انسان (پراگندہ وپریشان) گروہ در گردوہ میدان حشر کی طرف جائیں گے
تاکہ ان کے اعمال دکھائے جائیں۔

فَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ خَیْرًا یَّرَہٗ۝۷ۭ
وَمَنْ یَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ شَرًّا یَّرَہٗ۝۸ۧ

پھر جس نے ذرّہ برابر نیکی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا۔
اور جس نے ذرّہ برابر بدی کی ہوگی وہ اس کو دیکھ لے گا۔