☰ Surah
☰ Parah

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ۝

اللہ کے نام (اسی کی مدد) سے جورحمٰن اور رحیم ہے، میں اس کا م کا آغاز کر ر ہا ہوں۔

قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ۝۱ۙ
مَلِکِ النَّاسِ۝۲ۙ
اِلٰہِ النَّاسِ۝۳ۙ

کہیئے (ائے محمد ﷺ) میں پناہ مانگتاہوں انسانوں کے رب کی ۔
انسانوں کے باد شاہ (فرماں روا) کی۔
انسانوں کے حقیقی معبود ومستعان کی۔

مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ۝۰ۥۙ الْخَنَّاسِ۝۴۠ۙ
الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِ۝۵ۙ
مِنَ الْجِنَّۃِ وَالنَّاسِ۝۶ۧ

(جس کے سوا کوئی عبادت واستعانت کے لائق نہیں)
وسوسہ ڈالنے والے کے شر سے جو بار بار پلٹ کر آتا ہے۔
جو لوگوں کے دلوں میں(بار بار) وسوسے ڈالتا ہے۔
جنوں میں سے ہو یا انسانوں میں سے۔

یعنی وسوسہ اندازی کا کام شیاطین جن بھی کرتے ہیں اور شیطان الانس بھی دونوں کے شرسے پناہ مانگنے کی اس سورۃ میں تلقین کی گئی ہے۔

تمت بالخیر

اَللُّھُمَّ اٰنِسْ وَحْشَتِیْ فِیْ قَبْرِیْ

اللہ تعالیٰ مجھے قبر کی وحشت سے بچائیے

اَللّٰہُمَّ ارْ حَمْنِیْ بِالْقُرْاٰنِ الْعَظِیْمِ

اللہ تعالیٰ قرآن عظیم کی عظمت اور اس کی تعلیم کے ذریعہ مجھ پر رحم فرمائیے

وَاجْعَلْہُ لِیْ اِمَامًا وَّ نُوْرًاوَّھُدًی وَّرَحْمَۃً

اور اس قرآن کو میرا پیشوا بنائیے اور اس کی تعلیم اور ہدایات پر عمل پیرا ہونے کی سعادت ورحمت سے سر فرازی بخشئے

اَللّٰہُمَّ ذَکِّرْ نِیْ مِنْہُ مَا نَسِیْتُ

اللہ تعالیٰ قرآنی احکام جو میرے ذہن سے نکل گئے ہیں انھیں یاد دلائیے

وَعَلَّمَنِیْ مِنْہُ مَا جَہِلْتُ

اور قرآنی نکات جس سے میں ناواقف ہوں واقفیت بخشئے

وَرْزُقْنِیْ تِلَاوَتَہٗ اٰنَٓاءَ الَّیْلِ وَاٰنَآء النَّہَارِ وَاجْعَلْہُ لِیْ حُجَّۃً یَّا رَبَّ
الْعٰلَمِیْنَ o آمِیْنَ

اور رات دن(غور وفکر سے) قرآن کی تلاوت کی تو فیق بخشئے۔ اور ائے کائنات ار ضی وسماوی کے پر ور دگار اس قرآن کو میرے لیے(اہل باطل کے مقابلہ) میں دلیل بنائیے۔