بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
اللہ کے نام (اسی کی مدد) سے جورحمٰن اور رحیم ہے، میں اس کا م کا آغاز کر ر ہا ہوں۔
اَلرَّحْمٰنُ۱ۙ
عَلَّمَ الْقُرْاٰنَ۲ۭ
اللہ رحمٰن (ہی نے)
(محمدﷺکو) قرآن کی تعلیم دی
خَلَقَ الْاِنْسَانَ۳ۙ
اسی نے انسان کو پیدا کیا
عَلَّمَہُ الْبَيَانَ۴
اوراس کو بولناسکھایا
اَلشَّمْسُ وَالْقَمَرُ بِحُسْـبَانٍ۵۠
سورج اور چاند(اپنے اپنے محور پر)ایک حساب کے ساتھ(باقاعدہ) گردش کرتے ہیں۔
تاکہ وقت، پہر، دن، رات،تاریخ کا حساب ہوتا رہے وار مو سم بدلتے رہیں۔
وَّالنَّجْمُ وَالشَّجَرُ يَسْجُدٰنِ۶
اور تارےاور تنے دار دخت اسی کے تابع فرمان ہیں۔
وَالسَّمَاۗءَ رَفَعَہَا وَوَضَعَ الْمِيْزَانَ۷ۙ
اَلَّا تَطْغَوْا فِي الْمِيْزَانِ۸
وَاَقِيْمُوا الْوَزْنَ بِالْقِسْطِ وَلَا تُخْسِرُوا الْمِيْزَانَ۹
اور اسی نے آسمان کو بلند کیا اور میزان قائم کیا۔
تاکہ تم تو لنے میں کمی بیشی نہ کرو(کسی کا حق نہ مارو)
اور انصاف کے ساتھ ٹھیک ٹھیک تولو
اور تول میں کمی نہ کرو۔
وَالْاَرْضَ وَضَعَہَا لِلْاَنَامِ۱۰ۙ
فِيْہَا فَاكِہَۃٌ۰۠ۙ وَّالنَّخْلُ ذَاتُ الْاَكْمَامِ۱۱ۖ
اور اسی نے زمین کو مخلوقات کے رہنے سہنے کے قابل بنا یا۔
اس میں (طرح طرح کے بہ کثرت لذیذ) میوے ہیں اور کھجور کے درخت جن کے خوشوں پر غلاف ہوتے ہیں۔
یعنی چھلکوں کے اندر میوے محفوظ رہتے ہیں جیسے،بادام،، موزانار،سنترہ،ناریل وغیرہ
وَالْحَبُّ ذُو الْعَصْفِ وَالرَّيْحَانُ۱۲ۚ
اور طرح طرح کابھو سی دار اناج خوشبو دار پُھول(اسی زمین سے پیدا کئے)
فَبِاَيِّ اٰلَاۗءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۱۳
لہٰذا( ائے جن وانس) تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلا ؤگے؟
اللہ تعالیٰ نے اس سورۃ میں اکتیس قسم کی نعمتوں کا ذکر فرما یا ہے، اور ہر ایک قسم کی نعمت کے ذکر کے بعد جن وانس سے پوچھا جارہاہے کہ تم آخراللہ تعالیٰ کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلا ؤ گے؟
تر مذی، مستدرک، حاکم میں حضرت جابرؓ سے روایت ہے کہ آنحضرت ﷺ نے ایک دن صحابہ کرام ؓ کے رو برو یہ سورۃ پڑھی۔ صحابہ ؓ سن کر خاموش بیٹھے رہے۔ آنحضرت ﷺ نے فرمایاکہ تم لوگوں کی بہ نسبت جِنْ زیادہ قدر دان ہیں۔ کیونکہ جنات کے رو برو میں نے ایک رات یہ سورۃ پڑھی تو انھوں نے ہر دفعہ آیتفَبِاَيِّ اٰلَاۗءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِکے بعد کہا تھا : لاَبِشَیْ ئٍ مِّنْ نِعْمَتِکَ رَبَّنَا نُکَذِّبُ فَلَکَ الْحَمْدُ۔ ترجمہ ائے ہمارے پر ور دگار آپ کی نعمتوں میں سے ہم کسی نعمت کا انکار نہیں کرتے پس ساری تعریفیں آپ کے لئے ہیں۔ نیز جھٹلا نے سے مراد وہ متعدد رویے ہیں جنھیں بعض لوگ اختیار کئے ہوئے ہیں مثلاً:
۱۔ سرے سے مانتے ہی نہیں کہ ہر چیز کا خالق اللہ ہے۔ ان کا خیال ہے کہ یہ سب کچھ مادّے کے اتفاقی ہیجان کا نتیجہ ہے جس
میں کسی حکمت و صنا عی کا دخل نہیں ۔ یہ عقیدہ سراسر کفر ہے۔
۲۔ بعض سمجھتے ہیں کہ چیزوں کا پیدا کرنے والا تو اللہ تعالیٰ ہی ہے مگر وہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ دوسروں کو بھی شریک فرمانروائی ٹھیراتے ہیں۔ انھیں نافع و ضار جانتے ہیں۔ ان کی نیاز و نذر مانتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کا دیا کھا تے ہیں مگر دوسروں کے گن گاتے ہیں یہ بھی تکذیب ، شرک احسان فراموشی ہے۔ ۳۔ بعض ایسے بھی ہیں جو جانتے ہیں کہ ساری چیزیں اللہ تعالیٰ ہی کی پیدا ہوئی ہیں اور ساری نعمتیں اللہ تعالیٰ ہی کی بخشی ہوئی
ہیں مگر اس بات کو نہیں مانتے کہ انھیں اپنے مالک خالق محسن کے احکام کی بہ طیب خاطر تعمیل بھی کرنی ہے۔
۴۔کچھ ایسے بھی ہیں جو نہ نعمتوں کا انکار کرتے ہیں اور نہ نعمت دینے والے کے حق کو جھٹلا تے ہیں۔ مگر عملاً ان کی زندگی منکر
ومکذب کی زندگی میں کوئی قابلِ ذکر فرق نہیں ہو تا یہ تکذیب بالقول نہیں بالفعل ہے۔
خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِ۱۴ۙ
اُسی نے (دنیا کے پہلے انسان )انسان کو ٹھیکرے کی طرح بجنے والی مٹّی سے بنا یا ۔
(یعنی مٹی کا وہ سڑا ہوا گارا(کیچڑ) جو سو کھنے کے بعد پکی ہوئی مٹی کے ٹھیکرے کی طرح کھنکھنا تا ہے)
وَخَلَقَ الْجَاۗنَّ مِنْ مَّارِجٍ مِّنْ نَّارٍ۱۵ۚ
اور جنوں کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا (وہ آگ جس میں دھواں نہ ہو)
فَبِاَيِّ اٰلَاۗءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۱۶
پس ائے جن وانس تم اپنے رب کے کن کن عجائبِ قدرت کو جھٹلا ؤگے؟
رَبُّ الْمَشْرِقَيْنِ وَرَبُّ الْمَغْرِبَيْنِ۱۷ۚ
وہی دو نوں مشرقوں اور دو نوں مغربوں کا مالک و رب ہے۔
فَبِاَيِّ اٰلَاۗءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۱۸
مَرَجَ الْبَحْرَيْنِ يَلْتَقِيٰنِ۱۹ۙ
بَيْنَہُمَا بَرْزَخٌ لَّا يَبْغِيٰنِ۲۰ۚ
پس ائے جن وانس تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں اور نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
اسی نے دو سمندر رواں کئے جو آپس میں ملتے ہیں ۔
دو نوںکے درمیان ایک قدرتی آڑ حائل ہے کہ جس سے وہ تجاوز نہیں کر سکتے ۔(یعنی ایک دوسرے میں مل نہیں جاتے)
فَبِاَيِّ اٰلَاۗءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۲۱
يَخْرُجُ مِنْہُمَا اللُّؤْلُؤُ وَالْمَرْجَانُ۲۲ۚ
فَبِاَيِّ اٰلَاۗءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۲۳
وَلَہُ الْجَوَارِ الْمُنْشَــٰٔتُ فِي الْبَحْرِ
كَالْاَعْلَامِ۲۴ۚ
لہٰذا ائے جن وانس تم اپنے رب کی قدرت کے کن کن کرشموں کو جھٹلاوگے؟
ان سمندروںسے مو تی اور مو نگے نکلتے ہیں
پس ائے جن وانس تم اپنے رب کی قدرت کے کن کن کما لات کو جھٹلاؤ گے؟
اور یہ جہاز اسی کے(اختیار میں ) ہیں،جو سمندر میں پہا ڑوں کی طرح اونچے کھڑے نظر آتے ہیں
فَبِاَيِّ اٰلَاۗءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۲۵ۧ
پس ائے ان وانس تم اپنے رب کے کن کن احسانات کو جھٹلا ؤ گے؟
كُلُّ مَنْ عَلَيْہَا فَانٍ۲۶ۚۖ
وَّيَبْقٰى وَجْہُ رَبِّكَ ذُو الْجَلٰلِ وَالْاِكْرَامِ۲۷ۚ
ہر چیز جو زمین پر ہے فنا ہو جانے والی ہے(یہاں کسی کو بقا نہیں)
اور صرف آپؐ کے پر ور دگار کا ذات باعظمت و جلال ہی باقی رہے گی(جوحَیّ و قیوم ازلی وابدی ہے)
فَبِاَيِّ اٰلَاۗءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۲۸
يَسْـَٔـلُہٗ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ۰ۭ
كُلَّ يَوْمٍ ہُوَفِيْ شَاْنٍ۲۹ۚ
فَبِاَيِّ اٰلَاۗءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۳۰
سَنَفْرُغُ لَكُمْ اَيُّہَا الثَّقَلٰنِ۳۱ۚ
تو ائے جن وانس تم اپنے رب کے کن کن کمالات کو جھٹلا ؤ گے؟
آسمانوں اور زمین میں جس قدر مخلوق ہے سب کی سب اپنی حاجتیں اسی سے مانگ رہی ہے۔
وہ ہر روز اور ہر آن بہ شان رحمت مصروف عطا ہے ۔
پس ائے جن وانس تم اپنے رب کی کن کن عطائوں کی تکذیب کرو گے؟
ائے جن وانس ہم عنقریب(تمہیں دی گئی مہلت کے بعد)تمہارامحاسبہ کرنے کے لیئے متوجہ ہو جا تے ہیں ۔
فَبِاَيِّ اٰلَاۗءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۳۲
يٰمَعْشَرَ الْجِنِّ وَالْاِنْسِ اِنِ اسْتَطَعْتُمْ اَنْ تَنْفُذُوْا مِنْ اَقْطَارِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ فَانْفُذُوْا۰ۭ
لَا تَنْفُذُوْنَ اِلَّا بِسُلْطٰنٍ۳۳ۚ
پس ائے جن وانس تم اپنے پر ور دگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلا ؤ گے؟
ائے گروہ جن وانس اگر تم زمین اور آسمانوںکی سر حدوں سے نکل کر بھاگ سکتے ہو تو بھاگ کر دیکھو۔
تم بھاگ نہیں سکتے، اس کے لئے بڑا زور چاہئے۔
فَبِاَيِّ اٰلَاۗءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۳۴
يُرْسَلُ عَلَيْكُمَا شُوَاظٌ مِّنْ
نَّارٍ۰ۥۙ وَّنُحَاسٌ فَلَا تَنْتَصِرٰنِ۳۵ۚ
ائے جن وانس تم اپنے پر ور دگار کی کن کن قدرتوں کو جھٹلاو گے؟
(بھاگنے کی کوشش کرو گے تو) تم پر آگ کا شعلہ اور دُھواں چھو ڑا جائے گاپھر تم اس کا مقابلہ بلہ نہ کر سکو گے۔
فَبِاَيِّ اٰلَاۗءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۳۶
فَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَاۗءُ فَكَانَتْ وَرْدَۃً كَالدِّہَانِ۳۷ۚ
پھر ائے جن وانس تم اپنے رب کی کن کن قدرتوںکا انکار کرو گے؟
پھر (کیا بنے گی اس وقت)جب آسمان پھٹ جائے گاتیل کی تل چھٹ کی طرح گلابی ہوجائے گا۔
فَبِاَيِّ اٰلَاۗءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۳۸
فَيَوْمَىِٕذٍ لَّا يُسْـَٔــلُ عَنْ ذَنْۢبِہٖٓ
ِ پھر اے جن وانس تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں کا انکار کرو گے ؟
اس روز نہ تو کسی انسان سے اس کے گناہوں کے بارے میں پرسش کی
اِنْسٌ وَّلَا جَاۗنٌّ۳۹ۚ
جائے گی اور نہ کسی جن سے ۔
کیو نکہ ان کی زبوں حالی اور ہیئت کذائی خود پتہ دے گی کہ یہ کسی قسم کے مجرم ہیں۔
فَبِاَيِّ اٰلَاۗءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۴۰
پھر (دیکھ لیا جائے گا کہ )تم دو نوں گروہ اپنے رب کے کن کن احسانات کا انکار کرتے ہو۔
يُعْرَفُ الْمُجْرِمُوْنَ بِسِيْمٰہُمْ فَيُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِيْ وَالْاَقْدَامِ۴۱ۚ
مجرم(وہاں) اپنے چہروں سے پہچان لئے جائیں گے اور انھیں سر کے بال اور پا ؤں پکڑ کر دوزخ کی طرف گھسیٹاجائے گا۔
قیامت کے دن مجرمین کو اس طرح ذلیل وخوار کرنا بھی اہل ایمان کے لئے ایک نعمت ہے۔
فَبِاَيِّ اٰلَاۗءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۴۲
ہٰذِہٖ جَہَنَّمُ الَّتِيْ يُكَذِّبُ بِہَا الْمُجْرِمُوْنَ۴۳ۘ
يَطُوْفُوْنَ بَيْنَہَا وَبَيْنَ حَمِيْمٍ اٰنٍ۴۴ۚ
اس وقت تم اپنے رب کی کن کن قدرتوں کو جھٹلاؤ گے؟
(اس وقت کہا جائے گا) یہ وہی جہنم ہے جسے مجرم جھٹلا تے تھے۔
وہ دوزخ اور کھولتے ہوئے پانی کے درمیان گردش کرتے (گھومتے) پھریں گے۔
اللہ تعالیٰ کا یہ منصفانہ نظام بھی اہل ایمان کے لئےایک نعمت ہے۔
فَبِاَيِّ اٰلَاۗءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۴۵ۧ
پھر (ائے جن وانس )تم اپنے پر ور دگار کی کن کن قدرتوں کو جھٹلا ؤگے۔
وَلِمَنْ خَافَ مَقَامَ رَبِّہٖ جَنَّتٰنِ۴۶ۚ
اور ہر اس شخص کے لئے جو اپنے رب کے حضور پیش ہونے کا خوف رکھتاہو، اس کے لئے بہشت میں دو باغ ہیں ۔
فَبِاَيِّ اٰلَاۗءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۴۷ۙ
ذَوَاتَآ اَفْنَانٍ۴۸ۚ
پھر تم اپنے رب کے کن کن انعامات کو جھٹلا ؤ گے؟
(وہ دونوں باغ) کثیر شاخوں والے (یعنی خوب سا یہ دار) ہوںگے۔
فَبِاَيِّ اٰلَاۗءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۴۹
فِيْہِمَا عَيْنٰنِ تَجْرِيٰنِ۵۰ۚ
فَبِاَيِّ اٰلَاۗءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۵۱
فِيْہِمَا مِنْ كُلِّ فَاكِہَۃٍ زَوْجٰنِ۵۲ۚ
تو( ائے جن وانس )پھر تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلا و گے۔
ان دو نوں باغوں میںدو چشمے ہوں گے جو ہمیشہ بہتے ہوں گے (ایک کانام تسنیم ہے اور دوسرے کا سلسبیل)
تو (ائے جن وانس )تم اپنے پر ور دگار کے کن کن انعامات کو جھٹلا ؤ گے؟
ان دو نوں باغوں میں ہر پھل کی دو قسمیں ہوں گی ۔
فَبِاَيِّ اٰلَاۗءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۵۳
پس (ائے جن وانس) تم اپنے رب کے کن کن انعامات کو جھٹلاؤگے؟
مُتَّكِــــِٕيْنَ عَلٰي فُرُشٍؚبَطَاۗىِٕنُہَا
مِنْ اِسْتَبْرَقٍ۰ۭ
وَجَنَا الْجَنَّـتَيْنِ دَانٍ۵۴ۚ
فَبِاَيِّ اٰلَاۗءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۵۵
جنتی لوگ ایسے فرشوں پر تکیے لگائے (شاہانہ انداز سے) بیٹھے ہوں گے، جن کے استر دیباوریشم کے ہوں گے
اور ان باغوں کی ڈالیاں میوؤں کے وزن سے جھکی پڑرہی ہوں گی (جن تک ہاتھ پہنچ رہے ہوں گے)
سو (ائے جن وانس )تم اپنے رب کے کن کن انعامات کو جھٹلاؤگے؟
فِيْہِنَّ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ۰ۙ لَمْ يَطْمِثْہُنَّ اِنْسٌ قَبْلَہُمْ وَلَا جَاۗنٌّ۵۶ۚ
فَبِاَيِّ اٰلَاۗءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۵۷ۚ
ان میں نیچی نگاہ رکھنے والی (نہایت ہی شر میلی حو ریں) ہوں گی جنھیں اس سے قبل کسی انسان یا جن نے ہاتھ نہ لگا یا ہوگا۔(کسی کے تصرف میںآئی ہوئی نہ ہوںگی)
پس (ائے جن وانس )تم اپنے پر ور دگار کی کن کن نعمتوںکا انکارکروگے؟
كَاَنَّہُنَّ الْيَاقُوْتُ وَالْمَرْجَانُ۵۸ۚ
فَبِاَيِّ اٰلَاۗءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۵۹
ہَلْ جَزَاۗءُ الْاِحْسَانِ اِلَّا الْاِحْسَانُ۶۰ۚ
وہ ایسی خوبصورت ہوں گی گو یا کہ یا قوت و مر جان ہیں۔(یعنی ان کاجسم نہایت پر رونق ہوگا)
پس (ائے جن وانس )تم اپنے پر وردگارکے کن کن انعامات کو جھٹلاؤ گے؟
نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا اور کیا ہو سکتا ہے؟
حسن و خوبی کے ساتھ عبادت کرنے کا صلہ بھی انتہائی حسن و خوبی کے ساتھ دیا جائے گا۔
فَبِاَيِّ اٰلَاۗءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۶۱
وَمِنْ دُوْنِہِمَا جَنَّتٰنِ۶۲ۚ
فَبِاَيِّ اٰلَاۗءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۶۳ۙ
پس (ائے جن وانس )تم اپنے پر ور دگار کے کن کن انعامات کو جھٹلا ؤ گے؟
اور ان دو با غوںکے علاوہ دو باغ اور ہوںگے۔
پس (ائے جن وانس) تم اپنے پر وردگارکی کن کن نعمتوں کو جھٹلا ؤ گے؟
مُدْہَاۗمَّتٰنِ۶۴ۚ
فَبِاَيِّ اٰلَاۗءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۶۵ۚ
فِيْہِمَا عَيْنٰنِ نَضَّاخَتٰنِ۶۶ۚ
فَبِاَيِّ اٰلَاۗءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۶۷
فِيْہِمَا فَاكِہَۃٌ وَّنَخْلٌ وَّرُمَّانٌ۶۸ۚ
فَبِاَيِّ اٰلَاۗءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۶۹ۚ
نہایت ہی سر سبز و شاداب باغ۔
پس (ائے جن وانس) تم اپنے پر ور دگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلا ؤ گے؟
ان دوباغوں میں دو چشمے فوارہ زن ہوں گے ۔
پس (ائے جن وانس )تم اپنے پر ور دگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلا ؤ گے؟
ان دو باغوں میں بہ کثرت میوے اور کھجور اور انار ہوں گے۔
پس (ائے جن وانس )تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلا ؤ گے؟
فِيْہِنَّ خَيْرٰتٌ حِسَانٌ۷۰ۚ
فَبِاَيِّ اٰلَاۗءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۷۱ۚ
حُوْرٌ مَّقْصُوْرٰتٌ فِي الْخِيَامِ۷۲ۚ
ان میں خوب سیرت و خوبصورت عورتیں ہوں گی ۔
پس (ائے جن وانس) تم اپنے رب کی کن کن نعمتوں کو جھٹلاؤ گے؟
وہ حوریں خیموں میں مستور ہوں گی ۔
اس سے معلوم ہواکہ اہل جنت کی بیویاں تو وہ خواتین ہوں گی جو دنیامیں ایمان لائیںاور اعمال صالحہ کرتی ہوئی دنیا سے رخصت ہوئیں۔یہ اپنے ایمان وحسن عمل کے نتیجہ میں جنت میں داخل ہوں گی۔اور بذات خود جنت کی نعمتوں کی مستحق ہوں گی۔ یہ اپنی مر ضی اور پسند کے مطابق یا تو اپنے سابق شوہروں کی بیویاں بنیں گی اگر وہ بھی جنتی ہوں۔
یا پھر اللہ تعالیٰ کسی دوسرے جنتی سے ان کو بیاہ دیں گے، اس صورت میں جب کہ وہ دو نوں ایک دوسرے کی رفاقت پسند کریں۔
رہیں حوریں تو وہ اپنے کسی حسن عمل کے نتیجہ میں خود اپنے استحقاق کی بناء پر جنتی نہیں بنیں گی۔ بلکہ اللہ تعالیٰ کی دوسری نعمتوں کی طرح انھیں بھی اہل جنت کے لئے ایک نعمت کے طور پر حسین وجمیل عورتوں کی شکل میں عطاہوںگی۔
فَبِاَيِّ اٰلَاۗءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۷۳ۚ
لَمْ يَطْمِثْہُنَّ اِنْسٌ قَبْلَہُمْ وَلَا جَاۗنٌّ۷۴ۚ
فَبِاَيِّ اٰلَاۗءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۷۵ۚ
مُتَّكِــــِٕيْنَ عَلٰي رَفْرَفٍ خُضْرٍ وَّعَبْقَرِيٍّ حِسَانٍ۷۶ۚ
پس (ائے جن وانس) تم اپنے پر ور دگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلا ؤ گے؟
انھیں اس سے قبل کسی انسان یا جن نے ہاتھ نہ لگایا ہوگا (کسی کے تصرف میں آئی نہ ہوںگی )
پس (ائے جن وانس) تم اپنے پر ور دگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلا ؤ گے؟
وہ جنتی سبز قالینوں اور نفیس ونادر فرشوں پر تکیے لگائے ہوئے(رئیسا نہ شان سے) بیٹھیںگے۔
فَبِاَيِّ اٰلَاۗءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ۷۷
تَبٰرَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِي الْجَلٰلِ وَالْاِكْرَامِ۷۸ۧ
پس (ائے جن وانس) تم اپنے پر وردگار کی کن کن نعمتوں کو جھٹلا ؤ گے؟ ائے نبی ﷺ آپ کے رب کا نام بڑاہی باعظمت سرا پا خیر واحسان جو دو کرم ہے۔