☰ Surah
☰ Parah

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ۝

اللہ کے نام (اسی کی مدد) سے جورحمٰن اور رحیم ہے، میں اس کا م کا آغاز کر ر ہا ہوں۔

وَالشَّمْسِ وَضُحٰىہَا۝۱۠ۙ
وَالْقَمَرِ اِذَا تَلٰىہَا۝۲۠ۙ
وَالنَّہَارِ اِذَا جَلّٰىہَا۝۳۠ۙ
وَالَّیْلِ اِذَا یَغْشٰـىہَا۝۴۠ۙ

قسم ہے سورج کی اور اس کی روشنی کی۔
اور چاند کی جب وہ سورج غروب ہونے پر آتا ہے۔
اور دن کی قسم جو سورج اس کو خوب روشن کردیتا ہے۔
اور رات کی قسم جب سورج کو ٹھانک لیتی ہے۔

وَالسَّمَاۗءِ وَمَا بَنٰىہَا۝۵۠ۙ
وَالْاَرْضِ وَمَا طَحٰىہَا۝۶۠ۙ

اور آسمان کی اور اس ذات کی قسم جس نے اس کو بنایا۔
اور زمین کی اور اس ذات کی قسم جس نے اس کو بچھا یا۔

وَنَفْسٍ وَّمَا سَوّٰىہَا۝۷۠ۙ

فَاَلْہَمَہَا فُجُوْرَہَا وَتَقْوٰىہَا۝۸۠ۙ

اور نفس انسان کی اور اس ذات کی قسم جس نے اس کے اعضاو جوار ح
مو زوں و متنا سب بنائے۔
پھر اس کی بدی اور اس کی پر ہیز گاری اس پر الہام کردی۔

توضیح :نیکی اور بدی کے دونوں راستے دکھائے۔یہی بات سورئہ دھر میں اس طرح بیان کی گئیإِنَّا هَدَيْنَاهُ السَّبِيلَ إِمَّا شَاكِرًا وَإِمَّا كَفُورًا ، ہم نے اس کو راستہ دکھا یا،اب وہ شاکر بن کر رہے یا کافر بن کر

قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَکّٰىہَا۝۹۠ۙ

وَقَدْ خَابَ مَنْ دَسّٰـىہَا۝۱۰ۭ

یقیناً اس نے فلاح پائی جس نے نفس کا تزکیہ کیا (اپنے کو گناہوں سے پاک رکھا)
اور نامراد ہوا وہ جس نے اس کو خاک میں ملا دیا۔

توضیح : یعنی نفس کے اندر پائے جانے والے نیکی کے رجحا نات کو ابھر نے اور نشوو نما پا نے نہ دیا بلکہ نفس کو ہوا ہوس کے تابع کرو یا اور فسق و فجور کی روش اختیار کی

کَذَّبَتْ ثَمُوْدُ بِطَغْوٰىہَآ۝۱۱۠ۙ
اِذِ انْۢبَعَثَ اَشْقٰىہَا۝۱۲۠ۙ

فَقَالَ لَہُمْ رَسُوْلُ اللہِ نَاقَۃَ اللہِ وَسُقْیٰہَا۝۱۳ۭ

قوم ثمود نے اپنی شرارت وسر کشی کی وجہ (حضرت صالحؑ کی) تکذیب کی
(یہ اس وقت کا واقعہ ہے) جب کہ اس قوم کا آدمی جو سب سے زیادہ بدبخت تھا وہ (اونٹنی کے قتل کرنے کے لئے) اٹھ کھڑا ہوا
تو اللہ کے پیغمبر (صالح علیہ السلام) نے ان لوگوں سے کہا کہ خبر دار ! اللہ تعالیٰ کی اونٹنی کو (ہاتھ نہ لگا نا یعنی اسے کسی طرح کا نقصان نہ پہنچا نا اور)اس کے پانی پینے(کی باری)میں مانع و مزا حم نہ ہونا

فَکَذَّبُوْہُ فَعَقَرُوْہَا۝۰ڃ
فَدَمْدَمَ عَلَیْہِمْ رَبُّہُمْ بِذَنْۢبِہِمْ فَسَوّٰىہَا۝۱۴۠ۙ
وَلَا یَخَافُ عُقْبٰہَ ۝۱۵ۧ

مگر انھوں نے اس(پیغمبر کی بات)کو جھٹلادیا اور انٹنی کو مار ڈالا
تو ان کے پر ور دگار نے ان کے گناہوں کے سبب ان پر ایک ساتھ تباہی نازل کی۔
اور اپنے اس فعل کے کسی برے نتیجہ کا کوئی خوف اللہ کو نہیں ۔